اردو
Sunday 22nd of December 2024
0
نفر 0

قرآن میں بیان کی گئیں مسلمانوں کی دعائیں

سورۃ البقرۃ ۲۰۰-۲۰۲ ۔۔۔بعض لوگ وہ بھی ہیں جو کہتے ہیں اے ہمارے رب ہمیں دنیا میں دے دے- ایسے لوگوں کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں 150 اور بعض وہ بھی ہیں جو کہتے ہیں اے ہمارے رب ہمیں دنیا میں نیکی دے اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں عذاب جہنم سے نجات دے۔یہ وہ لوگ ہیں جن کے لیے ان کے اعمال کا حصہ ہے اور اللہ تعا لیٰ جلد حساب لینے والا ہے۔ سورۃ البقرۃ ۲۸۵ رسول ایمان لایا اس چیز پر جو اسکی طرف اللہ کی جانب سے اتری اور مومن بھی ایمان لائے، یہ سب اللہ تعالیٰ اور اسکے فرشتوں پر اور اسکی کتابوں پر اور اسکے رسولوں پر ایمان لائے، اسکے رسولوں میں سے کسی میں ہم تفریق نہیں کرتے، انہوں نے کہ دیا کہ ہم نے سنا اور اطاعت کی، ہم تیری بخشش طلب کرتے ہیں اے ہمارے رب اور ہمیں تیری ہی طرف لوٹنا ہے۔ سورۃ البقرۃ ۲۸۶ اللہ تعالیٰ کسی جان کو اسکی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا، جو نیکی وہ کرے وہ اسکے لیے اور جو برائی وہ کرے وہ اس پر ہے، اے ہمارے رب اگر ہم بھول گئے ہوں یا خطا کی ہو تو ہمیں نہ پکڑنا، اے ہمارے رب ہم پر بوجھ نہ ڈال جو ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا جسکی ہمیں طاقت نہ ہو اور ہم سے درگزر فرما اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر تو ہی ہمارا مالک ہے، ہمیں کافروں کی قوم پر غلبہ عطا فرما۔ سورۃ آل عمران ۸ اے ہمارے رب ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دل ٹیڑھے نہ کر اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما، یقینا تو ہی بہت بڑی عطا دینے والا ہے۔ سورۃ آل عمران ۹ اے ہمارے رب تو یقینا لوگوں کو ایک دن جمع کرنے والا ہے جسکے آنے میں کوئی شک نہیں، یقینا اللہ تعالیٰ وعدہ خلافی نہیں کرتا- سورۃ آل عمران- ۱۶ جو کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب ہم ایمان لا چکے اس لیے ہمارے گناہ معاف فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔ سورۃ آل عمران ۱۴۷ وہ یہی کہتے رہے کہ اے ہمارے پروردگارہمارے گناہوں کو بخش دےاور ہم سے ہمارے کاموں میں جو بے جا زیادتی ہوئی ہے اسے بھی معاف کردے اور ہمیں ثابت قدمی عطا فرما اور ہمیں کافروں کی قوم پر مدد دے۔ سورۃ آل عمران - ۱۹۱ جو اللہ تعالیٰ کا ذکر کھڑے اور بیٹھے اور اپنی کروٹوں پر لیٹے ہوئے کرتے ہیں اور آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں غورو فکر کرتے ہیں اور کہتے ہیں اے ہمارے پروردگار تو نے یہ بے فائدہ نہیں بنایا تو پاک ہے بس ہمیں آگ کے عذاب سے بچالے۔ سورۃ آل عمران ۱۹۲ اے ہمارے پروردگا تو جسے جہنم میں ڈالے یقینا تو نے اسے رسوا کیا، اور ظالموں کا مدد گار کوئی نہیں- سورۃ آل عمران ۱۹۳ اے ہمارے رب ہم نے سنا کہ منادی کرنے والا بآواز بلند ایمان کی طرف بلارہا ہے کہ لوگو اپنے رب پر ایمان لاوَ پس ہم ایمان لے آئے۔ یا الٰہی اب تو ہمارے گناہ معاف فرما اور ہماری برائیاں ہم سے دور کردے اور ہماری موت نیکوں کے ساتھ کر۔ سورۃ آل عمران ۱۹۴ اے ہمارے پالنے والے معبود ہمیں وہ دے جسکا وعدہ تو نے ہم سے اپنے رسولوں کی زبانی کیا ہے اور ہمیں قیامت کے دن رسوا نہ کر یقینا تو وعدہ خلافی نہیں کرتا۔ سورۃ المائدہ ۸۳ اور جب وہ رسول کی طرف نازل کردہ کلام کو سنتے ہیں تو آپ انکی آنکھیں آنسو سے بہتی ہوئی دیکھتے ہیں اس سبب سے کہ انہوں نے حق کو پہچان لیا وہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب ہم ایمان لے آئے پس تو ہم کو بھی ان لوگوں کے ساتھ لکھ لے جو تصدیق کرتے ہیں۔ سورۃ الاعراف ۴۷ اور جب انکی نگاہیں اہل دوزخ کی طرف پھریں گی تو کہیں گے اے ہمارے رب ہم کو ان ظالم لوگوں کے ساتھ شامل نہ کر۔ سورۃ یونس ۸۵ انہوں نے عرض کیا ہم نے اللہ ہی پر توکلّ کیا اے ہمارے پروردگار ہم کو ان ظالموں کے لیے نشانہ نہ بنا۔ سورۃ یونس ۸۶ اور ہم کو اپنی رحمت سے ان کافر لوگوں سے نجات دے۔ سورۃ بنی اسرآء یل ۱۰۷ کہہ دیجئے تم اس پر ایمان لاوَ یا نہ لاوَ جنہیں اس سے پہلے علم دیا گیا ہے ان کے پاس تو جب بھی اسکی تلاوت کی جاتی ہے تو وہ ٹھوڑیوں کے بل زمین پر گر پڑتے ہیں۔ سورۃ بنی اسرآء یل ۱۰۸ اور کہتے ہیں کہ ہمارا رب پاک ہے ہمارے رب کا وعدہ بلا شک و شبہ پورا ہوکر رہنے ہی والا ہے۔ سورۃ کہف - ۱۰ ان چند نوجوانوں نے جب غار میں پناہ لی تودعا کی کہ اے ہمارے پروردگار ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما اور ہمارے کام میں ہمارے لیے راستہ آسان کردے سورۃ کہف ۲۳-۲۴ اور ہرگز ہرگز کسی کام پر یوں نہ کہنا کہ میں اسے کل کروں گا مگر ساتھ ہی انشاءاللہ کہ لینااور جب بھی بھول ہو اپنے پروردگارکی یاد کرلیا کرنا اور کہتے رہنا کہ مجھے پوری امید ہے کہ میرا رب مجھے اس سے بھی زیادہ ہدایت کے قریب کی بات کی رہبری کرے۔ سورۃ المومنون ۱۰۹-۱۱۰ میرے بندوں کی ایک جماعت تھی جو برابر یہی کہتی رہی کہ اے ہمارے پروردگار ہم ایمان لا چکے ہیں تو ہمیں بخش اور ہم پر رحم فرما تو سب مہربانیوں سے زیادہ مہربان ہے۔لیکن تم انہیں مذاق ہی میں اڑاتے رہےیہاں تک کہ تم کو میری یاد بھی بھلا دی اور تم ان سے مذاق ہی کرتے رہے۔ سورۃ المومنون ۱۱۸ اور کہو اے میرے رب تو بخش اور رحم کر اور تو سب مہربانیوں سے بہتر مہربانی کرنے والا ہے سورۃ النور ۴۷ اور کہتے ہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ پر اور رسول پر ایمان لائے اور فرما بردار ہوئےپھر ان میں سے ایک فرقہ اسکے بعد بھی پھر جاتا ہے- یہ ایمان والے نہیں۔ سورۃ الفرقان 74 اور کہتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار تو ہمیں ہماری بیویوں سے اور اولادوں سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیز گاروں کا پیشوا بنا۔ سورۃ الفرقان ۶۵ اور جو یہ دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار ہم سے دوزخ کا عذاب پرے ہی رکھ کیونکہ اس کا عذاب چمٹ جانے والا ہے۔ سورۃ الزخرف ۱۲-۱۴ جس نے تمام چیزوں کے جوڑے بنائے اور تمہارے لیے کشتیاں بنائیں اور چو پائے جانور جن پر تم سوار ہوتے ہو۔تاکہ تم انکی پیٹھ پر جم کر سوار ہو ا کرو پھر اپنے رب کی نعمت کو یاد کرو جب اس پر ٹھیک ٹھاک بیٹھ جاوَ اور کہو پاک ذات ہے اسکی جس نے اسے ہمارے بس میں کردیا حالانکہ ہمیں سے قابو کرنے کی طاقت نہ تھی۔ سورۃ الحشر ۱۰ اور جو انکے بعد آئیں جو کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار ہمیں بخش دے اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی جو ہم سے پہلے ایمان لا چکے ہیں اور ایمان داروں کی طرف سے ہمارے دل میں کینہ نہ ڈال۔اے ہمارے رب بیشک تو شفقت و مہربانی کرنے والا ہے۔ سورۃ التحریم ۸ اے ایمان والو تم اللہ کے سامنے سچی توبہ کرو۔ قریب ہے کہ تمھارا رب تمھارے گناہ دور کردے اور تمہیں ایسی جنتوں میں داخل کرے جسکے نیچے نہریں بہتی ہیں۔ جس دن اللہ تعالیٰ نبی کو اور ایمانداروں کو جو انکے ساتھ ہیں رسوا نہ کریگا۔ انکا نور انکے سامنے اورانکے دائیں دوڑ رہا ہوگا- یہ دعائیں کرتے ہونگے اے ہمارے رب ہمیں کامل نور عطا فرما اور ہمیں بخش دے یقینا تو ہر چیز پر قادر ہے۔ سورۃ الفلق ۱-۵ آپ کہ دیجئے کہ میں صبح کے رب کی پناہ میں آتا ہوں- ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی-اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب اسکا اندھیرا پھیل جائے۔ اور گرہ میں پھونکنے والیوں کے شر سے۔اور حسد کرنے والے کی برائی سے بھی جب وہ برائی کرے۔
source : http://ur.harunyahya.com
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ولایت
اور وحدانیت پروردگارپر ایمان کا نتیجہ، عبادت میں ...
اس روایت کے کیا معنی ہیں کہ: " جس نے اپنے نفس کو ...
بندوں کی خدا سے محبت
تمت بالخیر-2
انسان کی انفردی اور اجتماعی زندگی پر ایمان کا اثر
ولي (امام ) کي خصوصآيت
معرفت الٰہی
خدا کا خالق کوں؟
خدا سے ‌رابطے کے لیۓمفید باتیں

 
user comment