اردو
Thursday 28th of March 2024
0
نفر 0

شیخ عباس قمی کی اکلوتی یادگار حاج شيخ محسن محدث، چل بسے

شیخ عباس قمی کی اکلوتی یادگار حاج شيخ محسن محدث، چل بسے

شیخ محسن محدث، منازل الآخرة، منتہی الآمال، مفاتیح الجنان، سغینة البحار، نفس المہموم اور متعدد دیگر کتابوں کے مؤلف، محدث کبیر مرحوم شیخ عباس قمی کے فرزند تھے۔

 

ابنا کے مطابق مرحوم شیخ محسن محدث کی عمر 70 سال تھی اور عمر کے آخری دنوں تک تہران کے علاقے «حاج عبداللہ» میں واقع «مسجد امام صادق علیہ السلام» کے امام جماعت تھے. انہیں مشہد مقدس میں امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کے حرم شریف کے احاطی میں سپرد خاک کردیا گیا.

شیخ محسن محدث، منازل الآخرة، منتہی الآمال، مفاتیح الجنان، سغینة البحار، نفس المہموم اور متعدد دیگر کتابوں کے مؤلف، محدث کبیر مرحوم شیخ عباس قمی کے فرزند مسجد کی امامت کے علاوہ متعدد مراجع تقلید کے نمائندے تھے اور کچھ عرصہ قبل تک تہران میں واقع آیت اللہ مجتہدی کے حوزہ علمیہ کے استاد بھی تھے.

مرحوم شیخ محسن قمی کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای کا پیغام تعزیت

متن پيغام:

بسمہ تعالي

میں عالمِ خبیر، معروف و نامدار محدث، مفاتیح الجنان اور دیگر مفید کتب کے مؤلف حاج شیخ عباس قمی کے فرزند ارجمند عالم متقی مرحوم حجةالاسلام آقائے حاج شيخ محسن محدث رحمہمااللہ کے انتقال پر ملال پر مرحوم کے خاندان اور عقیدتمندوں کو تسلیت و تعزیت عرض کرتا ہوں.

اس زاہد و پارسا عالم دین کو خراج تحسین پیش کرنا دیندار مؤمنین پر ان کے والد ماجد کے قرض کے ایک معمولی سے حصے کی ادائیگی کے مترادف ہے.

والسلام علي عباداللہ الصالحين

 


source : www.aban.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article


 
user comment