انڈونیشیاء کی کوشش ہے کہ 2020 تک اس صنعت میں مقام اول کا درجہ حاصل کرسکے
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Antara News» کے مطابق انڈونیشیاء کی سیاحت اورصنعتی شعبے کے سکریٹری کا کہنا ہے کہ انڈونیشیاء جلد اس شعبے میں ٹاپ پر نظر آئے گا
ساپتا نیرواندارکا کہنا ہے: اسلامی لباس کی صنعت میں ۲۰۲۰ میں مقام اول پر پہنچنے کے لیے ہمارے ڈ یزاینگ انجنیرز بہترین ماڈل اور نمونوں کے ساتھ اچھی کوشش کررہے ہیں اور اسلامی لباس کے شعبے میں اگر ہم مطلوبہ نتائج حاصل کرسکے تو اس سے ہماری اقتصادی ترقی میں بھی بہت بہتری نظر آئے گی
انہوں نے کہا کہ اس صنعت کی وجہ سے اب تک چار ملین افراد کو روزگار کے مواقع مل چکے ہیں اور اقتصادی شعبے میں ترقی آچکی ہے۔
source : www.iqna.ir