اردو
Saturday 23rd of November 2024
0
نفر 0

اگر خون کا ماتم نادرست ہے تو کیا پاکستان میں اتنے لوگ گناہ کے مرتکب ہو رہے ہیں؟

اگر خون کا ماتم نادرست ہے تو کیا پاکستان میں اتنے لوگ گناہ کے مرتکب ہو رہے ہیں؟

محترم. جیسا کہ مذکورہ جواب میں لکھا ہے کہ خون کا ماتم درست نہیں تو پاکستان میں تو یہ ہر جگہ ہوتا ہے. کیا یہاں کے لوگ گناہ کے مرتکب ہو رہے ہیں ؟ اگر ایسا ہے تو ایران جس کو ہماری روحانی پیشوائی حاصل ہے اس بارے میں کوئی فتوہ یا ہدایت کیوں نہیں دے دیتا ؟ مزید یہ کے یہاں سوالوں کا جواب کون دیتا ہے ؟ میری مراد ہے کہ کیا کسی فقہی کی سند سے جواب دیا جاتا ہے؟ اگر ہاں تو مہربانی کر کے ان کا حوالہ اور ادارے کا نام بھی درج کیا جائے . شکریہ

ابنا: علیکم السلامایران کے روحانی پیشوا دنیائے تشیع کے مرجع تقلید اور ولی فقیہ حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے تقریبا ۱۵ سال پہلے یہ فتویٰ دیا تھا کہ یہ عمل جائز نہیں ہے۔ ہماری تمام شیعہ برادری کو اس عمل سے پرہیز کرنا چاہیے، آپ کے بعد دیگر تمام مراجع نے بھی اس سلسلے میں فتاویٰ دیے اور اس عمل کو نادرست قرار دیا۔ایران کے شیعہ مومنین نے اس فتوے پر عمل پیرا ہو کر اس کام سے پرہیز کیا۔ آج آپ دیکھتے ہیں کہ ایران کے کسی خطے میں یہ فعل انجام نہیں پاتا ہے دیگر ممالک کے شیعوں کو رہبر معظم کے اس فتوے پر عمل کرنا چاہیے اب اگر پاکستان میں لوگ جانتے ہوئے یا ان جانے میں یہ فعل انجام دیتے ہیں تو اس میں ایرانی پیشوائوں کا کیا قصور ہے؟ان سوالوں کے جوابات دینے والے بھی علماء دین میں سے ہیں وہ فقہی کتابوں کی روشنی میں ہی جواب دیتے ہیں ہر مسئلہ کے لیے فقہی کتابوں کا حوالہ دینے کی ضرورت نہیں ہے اس لیے کہ جواب دینے والوں نے فقہی کتابوں کا مطالعہ کر رکھا ہے تبھی تو جواب دینے بیٹھے ہیں اور اگر عربی یا فارسی کتابوں کا حوالہ دیا بھی جائے تو وہ کتابیں قارئین کی دسترس میں نہیں ہیں کہ وہ ان کی طرف رجوع کر سکیں۔ اور ادارے کا نام سائٹ پر واضح ہے'' اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی‘‘ جس کی یہ ویب سائٹ ہے وہ اپنے دئے گئے جوابات کا ذمہ دار ہے۔شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲مربوطہ لینکس اگر خون کا ماتم حرام ہے تو کربلا کے روضوں پر خون کا ماتم ہوتا ہے؟خون کا ماتم کرنا اگر حرام ہے تو کیوں لوگ اس سے پرہیز نہیں کرتے؟زنجیر زنی کے مسلئے میں کیا آغائے سیستانی جواز کے قائل ہیں؟کیا خون کا ماتم کرنا چائز ہے؟کیا روضہ ہائے ائمہ معصومین(ع) میں حکومت اور تولیت کی اجازت سے ہونے والا خون کا ماتم شرعی جوازیت رکھتا ہے؟

 


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امام زمانہ (عج) کے وجود پر کیا دلیل ہے ؟
کیا سجدہ گاہ اور پتھر پر سجدہ کرنا شرک ہے؟
کیا انسان میں برزخ اور قیامت کی نعمتوں اورعذ اب ...
کیا اسلام سے پہلے لفظ " اللہ" کا استعمال ہوتا ...
افسانه غرانیق کیا هے؟
کیا شب قدر اختیار کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے؟
جناب قمر بنی ہاشم کے لیے بجائے ولادت کے طلوع کا ...
آدم عليہ السلام كونسى جنت ميں تھے
توحید ذات، توحید صفات، توحید افعال اور توحید ...
انسان کو پیش آنے والی پریشانیوں اور مصیبتوں کا ...

 
user comment