اردو
Thursday 21st of November 2024
0
نفر 0

اسلامی اتحاد کے استحکام پرزور

اسلامی اتحاد کے استحکام پرزور

۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اسلامی ملکوں کے اسپیکروں کے نام اپنے پیغام میں رسول اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایام ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ، اختلاف و تفرقے سے بچنے اور اسلامی اتحاد کو زیادہ مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے - دوسری جانب عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی نے رسول اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایام ولادت باسعادت کے جشن میں عوام کی بھرپور شرکت کو داعش کے فتنے کا جواب قرار دیا ہے - عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بھی ان ایام میں شیعہ اور سنی مسلمانوں کے اتحاد کو زیادہ مستحکم بنانے کے اقدامات پر زور دیا ہے -

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے سنیچر کو اسلامی ملکوں کے اسپیکروں کے نام ایک پیغام ارسال کرکے ، رسول اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایام ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رسول اسلام عدل و انصاف، صداقت و امانت، محبت و مہربانی کے مظہر اور اخلاق کے اعلی درجات پر فائز تھے لہذا مسلمین عالم کو چاہئے کہ وہ بھی اپنے آپ کو ان اعلی صفات سے آراستہ کرنے کی کوشش کریں -

انہوں نے اپنے اس پیغام میں کہا ہے کہ مسلمین عالم کو ان ایام میں جزوی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کے اسلامی اتحاد کو زیادہ سے زیادہ مستحکم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے -

انہوں نے اپنے اس پیغام میں کہا ہے کہ اس وقت امت اسلامیہ کے اندر تفرقہ ڈالنے کی کوشش سب سے زیادہ قابل مذمت کام ہے - انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسلمان رہنماؤں ، دانشوروں ، سیاستدانوں اور عمائدین کو مسلمانوں کو ایک دوسرے سے قریب تر لانے کی کوشش کریں اور ان کے درمیان اتحادویک جہتی کو مستحکم کرنے کی کوشش کریں -

دوسری طرف عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی نے اپنے ملک کے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایام ولادت رسول اسلام میں ہونے والے جشن اور تقریبات میں بھر پور شرکت کریں -تکفیری فتنے داعش کے جرائم کا جواب ہے - انہوں کہا کہ ملک کے شیعہ اور سنی سبھی مسلمانوں کو چاہئے ان ایام میں ایک دوسرے کو مبارکباد دیں اور ایک دوسرے کے یہاں منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں - عراق کے وزیر اعظم نے کہا کہ رسول اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم رحمت مجسم تھے اور بنی نوع انسان کی ہدایت اور اس کی فلاح کے لئے دنیا میں آئے تھے - حیدر العبادی نے کہا کہ آج تکفیری دہشتگرد گروہ جو کچھ اسلام کے نام پر کررہے ہیں، ان کا رسول اسلام کی سیرت اور تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ ان گروہوں کا مقصد اسلام کی تصویر کو اس حدتک مسخ کردینا ہے کہ دنیا اس کے قریب آنے کے بجائے اس سے نفرت کرنے لگے -

اسی کے ساتھ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے بھی کہا ہے کہ رسول اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایام ولادت میں ایسے کام کرنے کی ضرورت ہے کہ شیعہ اور سنی مسلمان ایک دوسرے کے قریب تر آئيں -

انہوں نے بغداد میں عید میلاد النبی کی ایک تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ ملک کے شیعہ اور سنی اوقاف کو چاہئے کہ عبادت کے جو مراکز کسی وجہ سے بند ہیں ، انہیں کھولنے کا اہتمام کریں اور ملک میں اعتدال پسندی اور مسلمانوں کے مختلف فرقوں میں ایک دوسرے کے لئے محبت واخوت کے جذبات کے فروغ میں مدد کریں -

انہوں نے دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں بغداد کے شہریوں کی مزاحمت کو قابل تعریف بتایا اور کہا کہ اس شہر کے عوام نے اعتدال پسندی کا راستہ اختیار کیا ہے اور دشمنوں کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ ان کے اتحادویک جہتی کو مخدوش کریں -

 


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

نہج البلاغہ کی عظمت
حدیث معراج میں خواتین کے عذاب کا ذکر
نمازِ شب کتاب و سنّت کی روشنی میں
خطبات حضرت زینب(سلام اللہ علیہا)
یا عورتوں کو بھی پیغمبر[ص] کی نماز کے مانند نماز ...
فلسفہ نماز شب
پيغمبراکرم (صلي اللہ عليہ و آلہ وسلم) پيکر صلح و ...
امام زین العابدین ـکی پندرہ مناجات
ماں باپ کے حقوق قرآن کی روشنی میں
نبی(ص) کو اہل سنت والجماعت کی تشریع قبول نہیں

 
user comment