براہ کرم انتظار کریں

روسی خاتون نے شیعہ بن کر اپنا نام فاطمہ رکھ دیا

  • اشاعت کی تاریخ:   2015-01-25 22:14:13
  • دیکھنے کی تعداد:   540

روسی خاتون آرینا پوچکوا نے آیت اللہ طبرسی کی موجودگی میں کلمہ شہادتین زبان پر جاری کرتے ہوئے ائمہ طاہرین کی ولایت کا اقرار کیا اور مذہب حقہ پر ایمان لا کر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کی عیسائی مذہب رکھنے والے خاتون ''آرینا پوچکوا‘‘ نے ایران کے صوبہ مازندران میں رہبر انقلاب کے نمائندے آیت اللہ طبرسی کے دفتر میں حاضر ہو کر شیعہ مذہب قبول کر لیا۔
روسی خاتون آرینا پوچکوا نے آیت اللہ طبرسی کی موجودگی میں کلمہ شہادتین زبان پر جاری کرتے ہوئے ائمہ طاہرین کی ولایت کا اقرار کیا اور مذہب حقہ پر ایمان لا کر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔
روس کی تازہ مسلمان ہوئی یہ خاتون جو ایم اے گریجویشن ہے نے کہا: میں نے مختلف ادیان کے بارے میں بہت ساری کتابوں کا مطالعہ کیا لیکن مجھے اسلام سب سے اچھا اور کامل دین محسوس ہوا۔
آرینا پوچکوا نے شیعہ ہونے کے بعد اپنا نام بدل کر ''فاطمہ‘‘ رکھ دیا۔
آیت اللہ طبرسی نے تازہ مسلمان ہوئی روسی خاتون فاطمہ کو قرآن مجید کا ایک نسخہ ہدیے کے طور پر دیا۔

ذرائع :
ٹیگ :
صارف کے تبصرے (0)
تبصرہ بھیجیں