البتہ امريکہ کو ايک دوسري طرف سے بھي شديد خطرہ لاحق ہے اور وہ امريکہ کے سياہ پوست معاشرے کا اسلام کي طرف رحجان ہے - امريکہ ميں اسلام بڑي تيزي کے ساتھ پھيل رہا ہے - کل کو امريکي يہ نہيں کہہ سکيں گے کہ يہ بيرون ممالک کے لوگ ہيں -
امريکہ دنيا کے جغرافيہ سے پوري طرح آگاہ ہے اور اسے يہ بڑي اچھي طرح سے معلوم ہے کہ اگر علاقے ميں دو يا تين مزيد ملک ايران کي طرز پر ، امام خميني کے خيالات کے حامي ہو کر اسلامي روايات پر چل نکلے تو پھر نہ صرف امريکہ کے ليۓ اسرائيل کو بچانا مشکل ہو جاۓ گا بلکہ علاقے ميں موجود امريکي اڈوں کو بھي قائم رکھنا مشکل ہو جاۓ گا -
عراق نے اسرائيل پر پھينکے جانے والے چند ميزائيلوں کا تاوان ابھي واپس ديا ہے ؟
مسلمان کے دلوں ميں اسرائيل کے خلاف لگنے والي آگ سے امريکہ اچھي طرح آگاہ ہے اور اسے يہ بھي معلوم ہے يہ چنگاري کسي بھي وقت شعلے کي صورت اختيار کر جاۓ گي جو دنيا پر قائم اس کي حکمراني کو ہميشہ زوال پذير کر دے گي -
امريکہ کو ايران اور علاقائي ممالک ميں حضرت امام کے افکار کے عام ہونے اور ايران ميں موجود اپنے اڈوں کے کھو جانے کا بڑا دکھ ہے اور اسے جلد ہي اسرائيل کے دنيا سے مٹ جانے کا بھي ڈر ہے - فلسطين ، لبنان اور اسلامي دنيا ميں موجود امام خميني رح کے عاشق اپنے دلوں ميں قدس کي آزادي کا جذبہ ليۓ ہوۓ ہيں -
ايران کے اسلامي انقلاب ، تفکرات اور امام کے انقلاب و بلند افکار کے اثرات کے بارے ميں بہتر جانکاري کے ليۓ لبنان کے ديہاتيوں کي زباني حاصل ہونے والي معلومات پر روشني ڈالتے ہيں - انگلينڈ کے ايک ہفت روزہ اوبزرور کي رپورٹ اور تجزيہ پر غور کريں -
" ہمارے زمانے ميں جو دو بڑے حوادث وقوع پذير ہوۓ ہيں ، ان دونوں کا تعلق کسي شک کے بغير شيعوں سے جڑتا ہے - ان ميں سے ايک ايران ميں شاہ کي حکومت کے خلاف اسلامي انقلاب کي فتح ہے جبکہ دوسرا اسرائيل کا لبنان کے سامنے سر تسليم خم ہونا ہے - ( جاري ہے )
source : www.tebyan.net