اردو
Friday 15th of November 2024
0
نفر 0

ايران کے اسلامي انقلاب نے نيا ساختار متعارف کروايا

ايران کے اسلامي انقلاب نے نيا ساختار متعارف کروايا

ساختار شکني: اسلامي انقلاب نے مختلف طريقوں سے دنيا ميں رائج ساختار کو توڑنے کا آغاز کيا اور جديد قيمتي ساختار کو فرسودہ ساختار کي جگہ پر لا کھڑا کيا - جيسے

1- جديد فکر و نظر ميں معاصر معاشرے کو جديد معاشرے ميں ڈھالنے کے ليۓ ايک وسيع بين الاقوامي نمونے کي ضرورت ہے - وہ نمونہ بھي جو ترقي يافتہ مغرب سے ليا گيا ہو کيونکہ تصور يہ کيا جاتا ہے کہ مغربي دنيا کے علاوہ جہان نے ترقي نہيں کي ہے اس ليۓ ترقي کرنے کے ليۓ ضروري ہے کہ امريکہ اور يورپ کي پيروي کي جاۓ ليکن ايران کے اسلامي انقلاب نے مغربي ترقي پر خدشات کا اظہار کيا ہے اور اس پر سواليہ نشان لگا ديا ہے اور اس بات پر زور ديا ہے کہ دنياوي معاملات کو چلانے کے ليۓ دين کو کليدي حيثيت حاصل ہوني چاہيۓ ليکن اسلامي انقلاب نے دنيا گرايي افراطي کي نفي بھي نہيں کي - اس ليۓ اسلامي انقلاب نے دنيا کے سامنے ترقي کرنے کے ليۓ نئي مثاليں رکھيں اور واضح کيا کہ معاشرتي ترقي کے ليۓ مغربي معاشرے کي تقليد کرنا ضروري نہيں ہے - (27)

2- ايران ميں اسلامي انقلاب ايسے وقت ميں وقوع پذير ہوا جب ماڈرنزم کي پستي کي رفتار بيسوي صدي کے آخري عشروں ميں جديد مرحلے ميں داخل ہونے کے ساتھ زيادہ سنجيدہ ہو گئي تھي - اس لحاظ سے بہت سے مغربي مفکرين اس بات کے معتقد ہيں کہ ايران کا اسلامي انقلاب حقيقي معنوں ميں انقلابي ہے اور ماڈرنزم کي تعريف و تفسير پر پورا نہيں اترتا ہے - اسي وجہ سے ايران کا اسلامي انقلاب ميشل فوکو ، دريدا ، ادوارد سعيد وغيرہ وغيرہ جيسے افراد کي توجہ کا مرکز بنا - فوکو ان اشخاص ميں سے تھا جنہوں نے اپنے نظري حاصلات کو اسلامي انقلاب ميں ڈھونڈا اور مختلف مقالات کي اشاعت کرکے اس نے ايران کے لوگوں کي حمايت کي - يہ اور بات ہے کہ اس حمايت کي وجہ سے اسے بہت مخالفت اور حملوں کا بھي سامنا کرنا پڑا - اس کا خيال يہ ہے کہ ايران کا اسلامي انقلاب سياسي معنوي گرايي پر پورا اترتا ہے جبکہ معنويت کا عنصر صديوں سے مغرب ميں فراموش کر ديا گيا تھا - يوں اسلامي انقلاب نے توسيع پسندانہ نظريہ اور انقلابي نقطہ نظر اور معنويت کے بغير زندگي کو رد کر ديا اور دنيا کے سامنے ايک قابل ارزش فضا کو کھول ديا کہ جس ميں مادي اور معنوي ضروريات کے مطابق جواب ديا جا سکتا ہے - (28)

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان

 


source : www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

اربعین کے دن حضرت امام حسین (ع)کی زیارت پڑھنا، ...
حضرت رسول کریم (ص) کی زبان اقدس پر ولادت مختار کی ...
اسلام میں نماز کی ابتدا کے بارے میں روایات
رسول اللہ الاعظم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ...
حضرت علی علیه السلام کی خلافت حدیث کی روشنی میں
انتظار احادیث کی روشنی میں
ماہ رمضان کے دسویں دن کی دعا
پھل اور فروٹ کی خصوصیات(حصہ دوم)
حضرت رقیہ بنت الحسین(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے
میرا زاد راہ تقویٰ اور میری منزل میرا مولا ہے

 
user comment