اردو
Thursday 14th of November 2024
0
نفر 0

لیلة الرغائب کے اعمال

کی رپورٹ کے مطابق رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ) نے ماہ رجب کی فضیلت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: ماہ رجب کی پہلی شب جمعہ سے غافل نہ ہو کیونکہ فرشتوں نے اس رات کا نام ”لیلة الرغائب“ رکھا ہے۔پھر رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ) نے اس رات کے اعمال کو اس کیفیت کے ساتھ بیان فرمایا: مہینہ کی پہلی جمعرات کو روزہ رکھیں اور جب شب
لیلة الرغائب کے اعمال

کی رپورٹ کے مطابق رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ) نے ماہ رجب کی فضیلت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: ماہ رجب کی پہلی شب جمعہ سے غافل نہ ہو کیونکہ فرشتوں نے اس رات کا نام ”لیلة الرغائب“ رکھا ہے۔پھر رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ) نے اس رات کے اعمال کو اس کیفیت کے ساتھ بیان فرمایا: مہینہ کی پہلی جمعرات کو روزہ رکھیں اور جب شب جمعہ آجائے تو نما ز مغرب و عشاء کے درمیان دو دو رکعت کرکے بارہ رکعت نماز پڑھیں، ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد تین مرتبہ سورہ قدر اور بارہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں، نما ز کے بعد ستر مرتبہ کہیں: اللھم صل علی محمد النبی و علی آلہ۔ پھر سجدہ میں جائے اور ستر مرتبہ کہے: سبوح قدوس رب الملائکة والروح، پھر سجدہ سے سر اٹھانے کے بعد ستر مرتبہ کہے : رب اغفر و ارحم و تجاوز عما تعلم، انک انت العلی الاعظم ، پھر دوسرے سجدہ میں جائے اور ستر مرتبہ کہے : سبوح و قدوس رب الملائکة والروح ، پھر اپنی حاجت طلب کرے ،انشاء اللہ پوری ہوگی۔رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ) نے ان اعمال کی فضیلت میں فرمایا: جو شخص اس نماز کو پڑھے گاخدا وند عالم اس کے تمام گناہوں کو بخش دے گا․․․ اور قیامت میں اپنے خاندان سے سات سو لوگوں کی شفاعت کرے گا اوراس کے مرنے کے بعد پہلی رات کو قبر میں خداوند عالم اس کے بدلے میں ایک خوبصورت ، نیک اور فصیح و گویا چہرہ کو اس کی طرف بھیجے گا وہ خوبصورت چہرہ اس سے کہے گا : ” اے میرے حبیب! تمہیں بشارت ہو کہ تمہیں ہر شدت و سختی سے نجات مل گئی“ وہ اس نورانی چہرہ سے پوچھے گا تم کون ہو؟ میں نے ابھی تک تم سے زیادہ خوبصورت چہرہ نہیں دیکھا ہے اور تم جیسی خوشبو آج تک میرے مشام میں نہیں آئی ہے۔وہ خوبصورت چہرہ جواب دے گا: اے میرے حبیب ! میں تمہاری اس نماز کا بدلا ہوں جس کو تم نے فلاں شہر، فلاں ماہ اور فلاں سال میں انجام دی تھی میں آج تمہارے پاس آئی ہوں تاکہ تمہارا حق ادا کروں اور تمہاری تنہائی میں تمہاری مونس و غمخوار رہوں، اور وحشت کو تم سے دور کروں، (اور ہمیشہ تمہارے پاس رہوں) اس وقت تک جب سب کو اٹھایاجائے گااور قیامت میں تمہارے سر پر سایہ فگن رہوں، خلاصہ یہ کہ کبھی بھی تم سے اس نیک کام کابدلہ ختم نہیں ہوگا.

التماس دعا


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

قرآن مجید اور ازدواج
اعجاز قرآن کا ایک نیا جلوہ
مناظرہ امام جعفر صادق علیہ السلام و ابو حنیفہ
حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا کی شخصیت کی ...
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
قرآن کی روشنی میں منافقین کے نفسیاتی صفات
اہل سنت والجماعت کی اصطلاح کا موجد؟
اتحاد کے اچھے اور تفرقہ کے برے آثار
امام علی النقی علیہ السلام کی چالیس حدیثیں
غدیر کا تاریخی واقعہ ایک ابدی حقیقت

 
user comment