-
ٹھ جاؤ اور گھر والوں سے کھہ دو کہ کوئى بھى مجھے ڈسٹرب نہ کرے جگہ جتنى پر سکون و آرام دہ ھو اور تم بھى جس قدر آرام سے ھو کسى قسم کى جلدى نہ ھو اتنا ھى بھتر ھے جب تم کسى کام کو کرنا چاھو تو اس کى بنياد ى شرط يہ ھے کہ تمھارا ذھن بھت پر سکون ھو کوئى شور وغل نہ ھو ، حواس جمع ھوں ، تمھارا ذھن کسى بھي جسمانى ضرورت کا محتاج نہ ھو ۔ اس کے ساتھ ھى اپنے پاس ( گندمى رنگ کا ) کافى مقدار ميں کم قيمت کاغذ اور فاوٴنٹن پن بھى رکہ لو ، ھم نے کم قيمت کا غذ کو اس لئے کھا تاکہ اس کے خرچ کرنے ميں تم کو تکليف نہ ھو اور تم احتياط سے نہ کام لينے لگو اور فاؤنٹن پن کى قيد اس لئے لگائى ھے کہ اس وقت ھزاروں روحانى و نفسانى عوامل آپ کو گھيرے ميں لئے ھوں گے تاکہ تم اپنے مقصد يعنى مطالعھٴ نفس سے منصرف نہ ھو جاؤ !!! اس کے بعد تمھارے ذھن ميں آج ياگزرے ھوئے کل کے سلسلہ ميں جتنے بھى احساسات و جذبات رھے ھوں ان کى ايک فھرست بنا ڈالو ۔ فھرست مکمل کرنے کے بعد ان جذبات کو ايک ايک کر کے سوچو اور ھر فکر کى مناسبت سے جو بھى خيالات تمھارے ذھن ميں آئيں ان سب کو لکھتے جاؤ چاھے وہ جتنے طولانى ھوں ۔
جب تم اس دن کے اپنے اعمال و افکار و احساسات کو بتائے ھوئے طريقے کے مطابق لکہ چکو تو اپنے سامنے حب نفس ،گوشہ نشينى تکبر اور ۔ ۔ ۔ کو رکھو اس کے بعد اپنى نظر کے سامنے ايک ايک کر کے تمام اعمال ، افکار ، احساسات کو لاؤ اور پھر اپنے نفس سے سوال کرو :
يہ عمل ان احساسات کے ساتھ کس وجہ سے تھا ؟ کس نے اس کے لئے ابھارا تھا ؟
اور اس مطالعہ نفس کا اصلى مقصد يہ ھے کہ مريض کى روحانى شخصيت ميں اتنا تغير پيدا کر ديا جائے جتنے سے اس کى زندہ روحانى طاقت اس کو اس کے عصبى حالات سے نجات دلا سکے اور اس کے نفسياتي تضاد کو دور کر سکے اور وہ اپنے اندر جديد شخصيت کا احساس کر سکے ۔ اور اپنى زندگى ميں نئے مقاصد و معانى پيدا کر سکے ۔ يعنى مختصر طور سے اس طرح سمجھئے کہ اپني زندگى ميں اپنى ذات کے لئے نئے طريقے ايجاد کر سکے ۔ جو سابق طريقوں سے مختلف ھوں ۔
source : tebyan