اردو
Tuesday 24th of December 2024
0
نفر 0

حضرت امام زین العابدین(ع) کی ولادت

نام و نسب اسم گرامی : علی ابن الحسین (ع) لقب : زین العابدین کنیت : ابو محمد والد کا نام : حسین (ع) والدہ کانام : شھر بانو شاہ زناں تاریخ ولادت : ۵ / شعبان د
حضرت امام زین العابدین(ع) کی ولادت

نام و نسب

اسم گرامی : علی ابن الحسین (ع)

لقب : زین العابدین

کنیت : ابو محمد

والد کا نام : حسین (ع)

والدہ کانام : شھر بانو شاہ زناں

تاریخ ولادت : ۵ / شعبان دوسری روایت کے مطابق ۷/ شعبان ۳۸ھء

جائے ولادت : مدینہ منورہ

مدت امامت : ۳۵/ سال

 عمر : ۵۷/ سال

تاریخ شھادت : ۲۵/محرم ۹۵ھء

 شھادت کا سبب: ھشام ابن عبد الملک نے زھر دیکر شھید کیا

مزار مقدس : مدینہ منورہ ،جنت البقیع

اولاد کی تعداد : ۱۱/ بیٹے اور ۴/ بیٹیاں

بیٹوں کے نام : (۱) محمد باقر(ع) (۲) عبد اللہ (۳) حسن (۴) حسین (۵) زید (۶) عمرو(۷) حسین اصغر (۸) عبد الرحمن (۹) سلیمان (۱۰) علی (۱۱) محمد اصغر

بیٹیوں کے نام : (۱) خدیجہ (۲) فاطمہ (۳) علیا (۴) ام کلثوم

بیویاں : ۲/ھمسر اور چند کنیز یں

انگوٹھی کے نگینے کا نقش : ”حسبی اللہ لکلّ ھمٍ“

 

 

ولادت

  حضرت علی بن ابی طالب علیہ السّلام کوفہ میں مسند خلافت پر متمکن تھے جب۱۵جمادی الثانی ۳۸ھ میں سید سجاد علیہ السّلام کی ولادت ھوئی. آپ   کے دادا حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السّلام اور سارے خاندان کے لوگ اس مولود کو دیکھ کر بھت خوش ھوئے اور شاید علی علیہ السّلام ھی نے پوتے میں اپنے خدوخال دیکھ کر اس کانام اپنے  نام پر علی رکھاتھا .

 

 

تربیت

 حضرت امام زین العابدین علیہ السّلام کا ابھی دوبرس کاسن تھا جب آپ   کے دادا حضرت امیر علیہ السّلام کاسایہ سر سے اٹھ گیا. امام زین العابدین علیہ السّلام اپنے چچا حضرت امام حسن علیہ السّلام اور والد امام حسین علیہ السّلام کی تربیت کے سایہ میں پروان چڑھے . بارہ برس کی عمر تھی جب امام حسن علیہ السّلام کی وفات ھوئی . اب امامت کی ذمہ داریاںآپ کے والد حضرت امام حسین علیہ السّلام سے متعلق تھیں .شام کی حکومت پر بنی امیہ کا قبضہ تھا اور واقعات کربلا کے اسباب حسینی جھاد کی منزل کو قریب سے قریب ترلارہے تھے . یہ وہ زمانہ تھا جب حضرت زین العابدین علیہ السّلام بلوغ کی منزلوں پر پھنچ کر جوانی کی حدوں میں قدم رکھ رھےتھے ۔

 

 

شادی

  اسی زمانہ میں جب کہ امام حسین علیہ السّلام مدینہ میں خاموشی کی زندگی بسر کررھے تھے حضرت نے اپنے فرزند سید سجاد علیہ السّلام کی شادی اپنی بھتیجی یعنی حضرت امام حسن علیہ السّلام کی صاحبزادی کے ساتھ  کردی جن کے بطن سے امام محمدباقر علیہ السّلام کی ولادت ھوئی اور اس طرح امام حسین علیہ السّلام نے اپنے بعد کے لئے سلسلۂ امامت کے باقی رھنے کاسامان خود اپنی زندگی میں فراھم کردیا .


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

2012ء میں قیامت
آؤنہج البلاغہ کی سیر کریں!
زندگی نامہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا
رسول اللہ الاعظم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ...
تفریح
کفرانِ نعمت
اسلام کی سب سے بڑی عید مبارک ہو/ عید غدیر کے دن کے ...
ائمہ اطہار{ع} کے پاس زرارہ کا مقام کیا تھا؟
عزاداری اور انتظارکا باہمی رابطہ
قرآنی جوان

 
user comment