اَللّٰھُمَّ طَہِّرْنِی فِیہِ مِنَ الدَّنَسِ وَالْاَقْذارِ وَصَبِّرْنِی فِیہِ عَلَی کائِناتِ الْاَقْدارِ، وَوَفِّقْنِی فِیہِ لِلتُّقی وَصُحْبَۃِ الْاَ بْرارِ، بِعَوْ نِکَ یَا قُرَّۃَ عَیْنِ الْمَساکِینِ
اے معبود! آج کے دن مجھ کو میل کچیل سے پاک و صاف رکھ اس میں مجھے مقدر شدہ مشکلات پر صبر ،عطا فرما اور آج اپنی مدد کے ساتھ مجھ کو پرھیزگاری اور نیکوکاروں کے ساتھ رہنے کی توفیق دے اے بے چاروں کی خنکی چشم ۔
رمضان المبارک کے چودھویں دن کی دعا
اَللّٰھُمَّ لاَ تُؤاخِذْنِی فِیہِ بِالْعَثَراتِ وَٲَقِلْنِی فِیہِ مِنَ الْخَطایا وَالْھَفَواتِ وَلاَ تَجْعَلْنِی فِیہِ غَرَضاً لِلْبَلایا وَالاْفاتِ، بِعِزَّتِکَ یَا عِزَّ الْمُسْلِمِینَ ۔
اے معبود! آج کے دن لغزشوں پر میری گرفت نہ فرما اس میں میری خطاؤں اور فضول باتوں سے درگزر کر اور آج مجھ،کو مشکلوں اور مصیبتوں کا نشانہ قرار نہ دے بواسطہ اپنی عزت کے اے مسلمانوں کی عزت۔
source : abna