اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کربلا میں گزشتہ شب ایک عظیم الشان پروگرام کے بعد حضرت امام حسین اور حضرت عباس علیہما السلام کے روضوں کے پرچموں کو تبدیل کر دیا گیا۔
ہر سال پہلی محرم کو امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضوں کے گنبدوں پر لگے سرخ پرچموں کو بدل کر سیاہ پرچم نصب کر دئے جاتے ہیں جو غم و عزا کی علامت ہے۔
کربلا میں یہ پروگرام جو عراق کے علماء، مراجع تقلید کے نمائندوں اور لاکھوں عزاداروں کی شرکت سے منعقد ہوا اس میں عراق کے معروف نوحہ خوان ملا باسم کربلائی نے نوحہ خوانی کی۔
عراق میں صدام ملعون کی سرنگونی کے بعد ۲۰۰۴ سے لگاتار ہر سال یہ پروگرام پہلی محرم کو منعقد کیا جاتا ہے۔
کربلا میں گزشتہ شب ایک عظیم الشان پروگرام کے بعد حضرت امام حسین اور حضرت عباس علیہما السلام کے روضوں کے پرچموں کو تبدیل کر دیا گیا۔
کربلا میں گزشتہ شب ایک عظیم الشان پروگرام کے بعد حضرت امام حسین اور حضرت عباس علیہما السلام کے روضوں کے پرچموں کو تبدیل کر دیا گیا۔
source : abna24