براہ کرم انتظار کریں

اپنے آقا امام حسین علیہ السلام کو سلام

  • اشاعت کی تاریخ:   2015-10-15 21:08:19
  • دیکھنے کی تعداد:   4073
زیارت وارث کا ترجمہ میرا سلام لیجئے اے خدائےبرگزیدہ میرے رب کریم ، خالق کائیناتسلام ہو آپ پر حیات و ممات کے مالکسلام ہو آپ پر اللہ سبحانہ تعالی کہ آپ آدم کے وارث ہیںسلام ہو آپ پر اللہ کے نبی آدم کہ آپ نوح کے وارث ہیںسلام ہو آپ پراللہ کے نبی نوح کہ آپ ابراہیم
زیارت وارث کا ترجمہ

 

میرا سلام لیجئے اے خدائےبرگزیدہ میرے رب کریم ، خالق کائیناتسلام ہو آپ پر حیات و ممات کے مالکسلام ہو آپ پر اللہ  سبحانہ تعالی کہ آپ آدم کے وارث ہیںسلام ہو آپ پر اللہ کے نبی آدم کہ آپ نوح کے وارث ہیںسلام ہو آپ پراللہ کے نبی نوح کہ آپ ابراہیم کے وارث ہیںسلام ہو آپ پر اللہ کے دوست ابراہیم کہ آپ موسیٰ کے وارث ہیںسلام ہو آپ پر اللہ کے کلیم موسیٰ  کہ آپ عیسیٰ کے وارث ہیںسلام ہو آپ پر اللہ کی روح عیسیٰ کہ آپ محمد کے وارث ہیںسلام ہو آپ پر اللہ کے حبیب محمد کہ آپ علی کے وارث ہیںسلام ہو آپ پر اللہ کے دوست مومنوں کے امیر علی کہ آپ حسن کے وارث ہیںسلام ہو آپ پراللہ کی راہ میں شیہد ہونے والے حسن کہ آپ حسین کے وارث ہیںسلام ہو آپ پر اے حسین  علیہ السلام ، سلام ہو  آپ پرسلام ہو آپ پر اللہ کے رسول کے فرزند ۔۔۔ سلام ہو آپ پرسلام ہو آپ پر اے بشیر و نز یر اور وصیوں کے سردار ۔۔ سلام ہو آپ پرسلام ہو آپ پر اللہ کے رسول کی دختر فاطمہ کے فرزند حسین ۔۔۔ سلام ہو آپ پرسلام ہو آپ پر  اللہ کے رسول کی دختر ، بتول ، طاہرہ سیدہ فاطمہ زہراسلام ہو آپ پر کہ اللہ نے جہانوں کی عورتوں کا آپ کو سردار فرمایاسلام ہو آپ پر اے حسین  ابن علی ابن ابی طالب سلام  ہو آپ پرسلام ہو آپ پر اے اللہ کے پسندیدہ نبی کے پسندیدہ فرزندسلام ہو آپ پر اللہ کی راہ میں شہیدوں کے  سردارسلام ہو آپ پر اللہ کی راہ  میں خون کے چراغ جلانے والےسلام ہو آپ پر اے امام ہدایت و پاکیزگی والے سلام ہو آپ پر اور ان تمام ارواح  پرجوآپ کے آستاں پر سوگئیںسلام ہو آپ پر اور  ان ارواح پر جو آپ کی قربت میں رہیسلام ہو آپ پر اور ان پر جو آپ کے زائروں کے ہمراہ آئیںمیرا سلام لیجئے ۔۔ حسین ابن علی ۔۔۔ میرا سلام لیجئے ۔۔۔میرا سلام ہو آپ پر یہی کہتے دن سے رات کروں میرا سلام ہو آپ پر جب تک میں زندہ رہوں

(نگہت نسیم ۔سڈنی)

ذرائع :
ٹیگ :
صارف کے تبصرے (0)
تبصرہ بھیجیں