اردو
Wednesday 26th of June 2024
0
نفر 0

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری کا انتقال

امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ و جھارکھنڈ کے امیر شریعت اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری اور ملک کے موثر و ممتاز عالمِ دین مولانا نظام الدین کا طویل علالت کے بعد آج انتقال ہو گیا۔ اس اندوہ ناک حادثے پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری کا انتقال

۔ امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ و جھارکھنڈ کے امیر شریعت اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری اور ملک کے موثر و ممتاز عالمِ دین مولانا نظام الدین کا طویل علالت کے بعد آج انتقال ہو گیا۔ اس اندوہ ناک حادثے پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے معروف عالم دین و ممبر پارلیمنٹ آف انڈیا مولانا اسرار الحق قاسمی نے کہا کہ حضرت امیر شریعت کی وفات ہندوستانی مسلمانوں کے لیے ایک عظیم خسارہ ہے، جس کی بھرپائی مشکل ہے۔ انھوں نے کہا کہ مولانا نظام الدین ایک ممتاز اور جید عالم دین ہونے کے ساتھ انتظامی امور کو بحسن و خوبی چلانے والے انسان تھے، انھوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ مسلمانوں کی قابلِ قدر تنظیم امارتِ شرعیہ کے ناظم، امیرِ شریعت اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری کے طور پر گزارا اور اس عرصے میں ان کے ذریعے سے امارت اور بورڈ کو گوناگوں ترقیات حاصل ہوئیں۔ وہ ایک نہایت ہی شریف، با اخلاق اور اصول پسند انسان تھے اور ان کی ذات سے امارتِ شرعیہ اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کو بے شمار فوائد حاصل ہوئے۔

درایں اثنا جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا فیروز اختر قاسمی نے مولانا سید نظام الدین جنرل سکریٹری مسلم پرسنل لاء بورڈ، امیر شریعت امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ و جھارکھنڈ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیر شریعت کی وفات ہندوستانی مسلمانوں کے لیے ایک عظیم نقصان ہے، ان کی وفات سے ہندوستان کے علمی و دینی حلقے میں ایک ایسا خلا پیدا ہوگیا ہے جس کا پورا ہونا مشکل ہے۔ ساتھ ہی ساتھ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر اے سعید نے اپنے تعزیتی بیان میں گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس خبر سے بہت ہی صدمہ پہنچا ہے۔ مفتی سید نظام الدین کی وفات ملت اسلامیہ اور بالخصوص ہندوستانی مسلمانوں کے لیے ایک عظیم خسارہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔ جس کی بھرپائی مشکل ہے۔ مرحوم نے مسلم پرسنل لاء بورڈ کو مضبوط اور متحد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ مولانا سید کلب صادق نے بھی سید نظام الدین کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امام حسین علیہ السلام کا وصیت نامہ ( حصّہ سوّم)
ماں باپ کے حقوق قرآن کی روشنی میں
حجّۃ الوداع اور غدیر کے موقع پر پیغمبر اسلام [ص] ...
حضرت عباس (ع) کی صفات کمالیہ
علمدار کربلاعلمدارِکربلا
قرآن مجید اور روایتوں میں، وجوب، حرمت یا استحباب ...
امیرالمؤمنین (ع) کا وصیت نامہ
اتحاد بین المسلمین عصر حاضر کی اهم ضرورت
قرآن مجید کی نظر میں علم وجہل
تعلیمات علوی اور حکومت و عوام کے حقوق کا تقابلی ...

 
user comment