اردو
Tuesday 24th of December 2024
0
نفر 0

بہترين عبادت کيا ہے؟

سب سے اچھي عبادت وہ عبادت ہے جو خالص طور پر خدا کے ليے کي جاتي ہے اور اس ميں کوئي چيز اور شخص کي طرف چيز حتي کہ اپنے آپ کي طرف بھي توجہ نہ ہو- علامہ طباطبائي فرماتے ہيں:" عبادت اس وقت حقيقي عبادت ہے جب عبادت کرنے والا بس ايک واحد ذات کي عبادت کرے اور اس کي عبادت ميں پاکي ہو- " عبادت اس وقت پوري اور کامل ہوجاتي ہے جب انسان خدا کے سواء کسي بھي اور کے ساتھ منسلک نہ ہو اور اس کے اعمال ميں بھي خدا کے ليے کوئ
 بہترين عبادت کيا ہے؟

سب سے اچھي عبادت وہ عبادت ہے جو خالص طور پر خدا کے ليے کي جاتي ہے اور اس ميں کوئي چيز اور شخص کي طرف چيز حتي کہ اپنے آپ کي طرف بھي توجہ نہ ہو- علامہ طباطبائي فرماتے ہيں:" عبادت اس وقت حقيقي عبادت ہے جب عبادت کرنے والا بس ايک واحد ذات کي عبادت کرے اور اس کي عبادت ميں پاکي ہو- "

عبادت اس وقت پوري اور کامل ہوجاتي ہے جب انسان خدا کے سواء کسي بھي  اور کے ساتھ منسلک نہ ہو  اور اس کے اعمال ميں بھي خدا کے ليے کوئي شريک نہ ہو اور عبادت کرنے وقت اس کا دل اور سوچ کہيں اور نہ ہو اور اس کے دل ميں کسي اور کا  ڈر اور  اميد  نہ ہو- وہ عبادت ٹھيک نہيں جو بہشت کي اميد اور دوزخ کے ڈر کي وجہ سے کي جائے- اگر عبادت ميں يہ سب چيزيں ہو تو ہم کہہ سکتے ہيں کہ وہ عبادت خدا کے ليے ہے- اگر کوئي انسان بہشت تک پہنچنے اور دوزخ سے بچنے کے ليے عبادت کر لے تو اس نے بس اپنے آپ کي عبادت کي ہے خدا کي نہيں - (ترجمہ تفسيرالميزان، ج1، ص42)

کچھ لوگوں کا خيال ہے عبادت بس نماز پڑھنا اور دعا اور ذکر کرنا ہے اور کچھ لوگوں نے اپني نظموں ميں بھي  ايسا کہا ہے کہ: "عبادت بس لوگوں کي خدمت کرنا ہے-" ان دو خيالوں ميں افراط اور تفريط موجود ہے- ايسے انتہا پسند خيالات ہميشہ اور ہر جگہ موجود ہوتے  ہيں- کوئي امام کي شناخت (پہچان) ميں افراط کرتا ہے تو کوئي امام کو ايک عام آدمي مانتا ہے- انبياء کا ايک اہم فرض ايسے افراط اور تفريط کي روک تھام کرنا تھا- اسلام ميں جس کام ميں اللہ ہو اور اللہ کے ليے کيے جانے والے کام کو  عبادت کہا جاتا ہے حتي کہ  خواہ وہ معماري اور مزدوري ہو، جيسا کہ حضرت ابراہيم اور اسماعيل نے خانۂ کعبہ کي تعمير کے بعد خدا سے يہ درخواست کي کہ ان کي مزدوري کو قبول کر  لے- «و اذ يرفع ابراهيم القواعد من البيت و اسماعيل ربّنا تقبّل منّا» (بقره، 127)

ہمارے خيال ميں نماز اور روزہ عبادت ہے ليکن قرآن کي نظر ميں عمارت کي تعمير اور مزدوري بھي خدا کے ليے عبادت مانا جاتا ہے- (جاري ہے)


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

شریعت النساء
گریہ اور میڈیکل سائنس
خداوند عالم نے یه جانتے هوئے که بهت سے لوگ جهنم ...
تدبير کار، خود نصف معيشت ہے
دین کے سامنے سر تسلیم خم کرنا
قبر کی پہلی رات
انسانی زندگی میں انفرادی ذمہ داریاں
مصبَاحُ الدُّجیٰ یونیورسٹی
تقیہ کیا ہے ؟
عصرِ جدیدمیں وحی کی ضرورت

 
user comment