اردو
Monday 23rd of December 2024
0
نفر 0

آسمان اور ستاروں کا تھس نھس ھوجانا

آسمان اور ستاروں کا تھس نھس ھو جانا چاند سورج، اور وسیع وعریض ستارے کہ جن میں سے بعض سورج سے ھزاروں گنا بڑے اور روشن ھیں، منجمد اور تاریک ھو جائیں گے۔ ان کا نظم حرکت بگڑ جائے گا۔ چاند اور سورج ایک دوسرے میں مدغم ھو جائیں گے۔ آسمان جو کہ اس کائنات کے لئے ایک مستح
آسمان اور ستاروں کا تھس نھس ھوجانا

آسمان اور ستاروں کا تھس نھس ھو جانا

چاند سورج،  اور وسیع وعریض ستارے کہ جن میں سے بعض سورج سے ھزاروں گنا بڑے اور روشن ھیں، منجمد اور تاریک ھو جائیں گے۔  ان کا نظم حرکت بگڑ جائے گا۔  چاند اور سورج ایک دوسرے میں مدغم ھو جائیں گے۔  آسمان جو کہ اس کائنات کے لئے ایک مستحکم چھت کی مانند ھے، چکر کھانے لگے گا۔ اور پھٹ کر تیل کی طرح سرخ ھو جائے گا۔  اس دن آسمان کو اس طرح لپیٹ دیا جائے گا جس طرح خطوں کا طومار لپیٹا جاتا ھے۔ اجرام آسمانی پگھلی ھوئی فلزات میں تبدیل ھو جائیں گے۔اور ساری فضا دھویںاور بادل سے پر ھو جائے گی۔

پھلا صور

ان حالات میں صور مرگ پھونکا جائے گا اور فوراً ھی تمام زندہ موجودات مر جائیں گے۔

کائنات میں زندگی کا اثر تک باقی نھیں رھے گا۔ ھر طرف ایک خوف ووحشت کاسماں طاری ھوگا۔ صرف وھی لوگ مطمئن اور پرسکون ھوں گے جو حقائق واسرار ھستی سے آشنا ھیں نیز جن کے قلوب معرفت ومحبت الٰھی سے مملوھیں اور یہ سب کے سب خدا کے مخلص بندے ھوں گے۔

دوسرا صور

اس کے بعد، ایک دوسری ھمیشہ باقی رھنے والی دنیا کا آغاز ھو گا۔  نور خدا سے کائنات منور وروشن ھوجائے گی۔  اسی درمیان صور حیات پھونکا جائے گا اور تمام انسان بلکہ حیوانات تک  ایک لمحے میں زندہ  اور سراسیمہ وپریشان ، بکھرے ھوئے پتنگوں کی مانند نظر آئیں گے۔ تیزی کے ساتھ بارگاہ الٰھی کی طرف روانہ ھو جائیں گے اور سب کے سب ایک بھت وسیع وعریض میدان میں جمع ھوجائیں گے۔  اس موقع پر بھت سے لوگوں کا خیال یہ ھوگا کہ عالم برزخ میں ان کا قیام صرف ایک گھنٹہ یا ایک دن یا چند دن ھی پر محیط تھا۔


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

صفات ذاتی وصفات فعلی
مغربی تہذیب ہمیں اللہ سے دور کرتی ہے
ادیان و ملل کی نظر میں معاد
خداوند عالم کی ذات پاک و لا محدود ہے
پھل اور فروٹ کی خصوصیات(حصہ پنجم)
نبوت عامہ
علم کا مقام
توحید
خدا ذرہ برابر کسی پر ظلم نہیں کرتا
شیعہ اہل بیت علیہم السلام کی نظر میں

 
user comment