اردو
Thursday 25th of July 2024
0
نفر 0

شیعیان علی اہل سنت کی نظرمیں

شیعیان علی سے خدا کا راضی ہونا حضرت عبداللہ بن عباس روایت کرتے ہیں کہ جب یہ آیت (ان الذین آمنوا وعملوا الصلحٰت أولئک ھم خیر البریّة ) نازل ہوئی تو رسول خدا(ص) نے حضرت علی سے فرمایا: وہ آپ اور آپ کے شیعہ ہیں روز قیامت یہ لوگ خدا سے راضی ہوں گے اور خدا ان سے راضی وخوشنود ہوگا۔ شیعیان علی کی عاقبت
شیعیان علی اہل سنت کی نظرمیں

شیعیان علی سے خدا کا راضی ہونا

حضرت عبداللہ بن عباس روایت کرتے ہیں کہ جب یہ آیت (ان الذین آمنوا وعملوا الصلحٰت أولئک ھم خیر البریّة ) نازل ہوئی تو رسول خدا(ص) نے حضرت علی سے فرمایا: وہ آپ اور آپ کے شیعہ ہیں روز قیامت یہ لوگ خدا سے راضی ہوں گے اور خدا ان سے راضی وخوشنود ہوگا۔

شیعیان علی کی عاقبت

حضرت عبداللہ بن عباس روایت کرتے ہیں کہ جب یہ آیت (اور بے شک جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک اعمال کئے ہیں وہ بہترین مخلوق ہیں ) نازل ہوئی تو رسول خدا(ص)نے حضرت علی سے فرمایا: آپ اور آپکے شیعہ روز قیامت ایسی حالت میں آئیں گے کہ آپ خدا سے راضی ہوں گے اور خدا پ سے راضی وخوشنود ہوگا۔ جبکہ آپ کے دشمن ناراضگی کی حالت میں سرجھکائے ہوئے میدان محشر میں وارد ہوں گے۔ حضرت علی نے عرض کیا: (یارسول اللہ ) میرے دشمن کون ہیں؟ فرمایا: جو آپ سے اظہار بیزاری کرے اور آپ پر (نعوذباللہ) لعنت کرے۔

شیعیان علی خدا کی بہترین مخلوق

حضرت جابر بن عبداللہ روایت کرتے ہیں کہ ہم رسول خدا (ص) کی خدمت میں موجود تھے اتنے میں علی بھی تشریف لائے تو آنحضرتۖ نے فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے بے شک یہ اور اسکے شیعہ قیامت کے دن کامیاب وکامران ہیں اور یہ آیت (اور بے شک جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک اعمال کئے ہیں وہ بہترین مخلوق ہیں ) نازل ہوئی ۔ اس کے بعد جب بھی اصحاب پیغمبر (ص) حضرت علی کو آتے ہوئے دیکھتے تو فرماتے: خیر البریّة (بہترین مخلوق) آگئے۔

شیعیان علی نورانی چہروں والے

حضرت علی علیہ السلام روایت کرتے ہیں کہ رسول خدا (ص) نے مجھ سے فرمایا: کیا آپ نے خداوند متعال کا یہ فرمان نہیں سنا: (اور بے شک جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک اعمال کئے ہیں وہ بہترین مخلوق ہیں )

وہ آپ اور آپ کے شیعہ ہیں میری اور آپ کی وعدہ گاہ حوض کوثر ہے جب تمام امتیں حساب وکتاب کیلئے آئیں گی تو تمہیں دعوت دی جائے گی جبکہ تمہارے چہرے روشن ودرخشاں ہوں گے۔


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

قرآن کا تقدس واحترام اور ہماری ذمہ داریاں
قرآن اور دیگر آسمانی کتابیں
کربلا کے فورا بعد وجود پانے والے انقلابات
مسجد نبوی میں فاطمہ زھرا (ع)کاتاریخ ساز خطبہ(پھلا ...
جدید مرثیہ، ہئیت اور فارم کے مسائل
غیبت روایات کی روشنی میں
انسان، صحیفہ سجادیہ کی روشنی میں
چہارم یار نبی(ص) لقمان امت حضرت سلمان فارسی رضی ...
شیعہ منابع پر ایک سرسری نظر(دوسرا حصہ)
اہل سنت کو اہل بیتؑ کے ممتاز بالعلم ہونے کا ...

 
user comment