اردو
Monday 23rd of December 2024
0
نفر 0

قوميں قرآن کي محتاج ہيں

خود ہمارے معاشرے ميں انقلاب سے قبل،اسلام و قرآن کي نشاۃ ثانيہ سے پہلے کلام کي حالت افسوس ناک تھي- مقصد يہ نہيں ہے کہ کوئي شخص تلاوت قرآن نہيں کرتا تھا، قرآن تھا مگر صرف ظاہر داري کي حد تک، تلاوت قرآن کو ايک اضافي اور دوسرے درجے کي چيز سمجھا جاتا تھا، معاشرہ، توحيدي حاکميت اور قرآني تعليمات پر عمل پيرا نہ تھا- جب کسي معاشرے ميں يہ چيزيں نہ ہوں تو درحقيقت اس معاشرے ميں قرآن کا وجود ہي نہيں- مسلمان قوميں اپنے معاشرے ميں بازگشت قرآن کي محتاج ہيں اور يہ قرآن مجيد پر عمل کئے بغير ناممکن ہے-
قوميں قرآن کي محتاج ہيں

خود ہمارے معاشرے ميں انقلاب سے قبل،اسلام و قرآن کي نشاۃ ثانيہ سے پہلے کلام کي حالت افسوس ناک تھي- مقصد يہ نہيں ہے کہ کوئي شخص تلاوت قرآن نہيں کرتا تھا، قرآن تھا مگر صرف ظاہر داري کي حد تک، تلاوت قرآن کو ايک اضافي اور دوسرے درجے کي چيز سمجھا جاتا تھا، معاشرہ، توحيدي حاکميت اور قرآني تعليمات پر عمل پيرا نہ تھا-

جب کسي معاشرے ميں يہ چيزيں نہ ہوں تو درحقيقت اس معاشرے ميں قرآن کا وجود ہي نہيں-  مسلمان قوميں اپنے معاشرے ميں بازگشت قرآن کي محتاج ہيں اور يہ قرآن مجيد پر عمل کئے بغير ناممکن ہے-

ہميں يہ بات جان لينا چاہئے کہ بڑي طاقتيں قرآن مجيد کو اپنا سب سے بڑا دشمن تصور کرتي ہيں- وہ نہيں چاہتيں کہ حيات انساني کي قيادت و ہدايت قرآن مجيد کے ذريعہ انجام پائے- اسلاميان عالم کا فريضہ ہے کہ احيائ قرآن اور انساني معاشرے ميں قرآن مجيد حاکم کرنے کے لئے عظيم جہاد کريں، اس کے لئے جہاد کرنا مسلمانوں کا حق ہے-اگر قرآن مسلمانوں کي زندگي ميں واپس جائے تو اسلامي قوموں پر بڑي طاقتوں کا اقتدار و تسلط ختم ہوجائے گا، امت اسلامي اورمسلم معاشرہ قرآن پسند شکل اختيار کرلے گا-

ہم نے اپنے ملک ميں صحيح معنوں ميں قرآن سے دوري کا احساس کيا ہے ’’ان قومي اتخذوا ہذا القرآن مہجوراً‘‘ يہ ہماري زندگي کي ايک حقيقت تھي، قرآن مہجور تھا، اسے بھلايا جا چکا تھا-

حتي کہ معارف اسلامي اور حقائق اسلام کے ادراک کے لئے بھي قرآن مجيد کو بطور سند و مصدر کم ہي پيش کياجاتا تھا- تفسير قرآن کے سلسلے ميں کم کوشش ہوتي تھي- حتي کہ ان تعبيرات کے مفاہيم کے ادراک پر جو قرں مجيد ميں موجود ہيں،بہت کم توجہ دي جاتي تھي، قرں کي زبان اکثر لوگوں کے لئے ناشنا اور نسل جوان قرآن سے بيزار تھي- رفتہ رفتہ گھروں، مدرسوں اور جلسوں وغيرہ ميں تلاوت قرآن بھي متروک ہوتي جارہي تھي- ايک ايسي حالت ہمارے معاشرے پر طاري تھي- البتہ يہ حالت پيدا کي گئي تھي ، دشمنوں نيزبردستي ہمارے عوام مسلط کي تھي، ہماري نئي نسل قرآن سے نامانوس تھي-

رفتہ رفتہ قرآن مجيد سے دوري کي پاليسي بنانے والے اپنے مقصد سے نزديک ہوتے جارہے تھے- ان کا ئيڈيل مسقتبل قريب رہا تھا، وہ ايسے دور کے چکر ميں تھے جب مسلمان صرف نام کے مسلمان ہوں، انھيں دين کے بنيادي ستون، دين کے اصل ماخذ، دين کے بارے ميں کلام الٰہي يعني قرآن مجيد سے کوئي واقفيت نہ ہو- ہم ايک ايسے بھيانک مستقبل کي طرف بڑھ رہے تھے اور افسوس ہے کہ ج کچھ مسلمان قوميں اس حالت کو پنہچ چکي ہيں يا اس سے بھي بہت قريب ہيں-

قرآن زبان کي ترويج موقوف تھي- جب کسي معاشرے ميں قرآن سے بے گانگي کا يہ عالم ہو مشکلات اور مسائل کے حل کے لئے قرآن نظريات سے بے توجہي برتي جائے تو ايسے معاشرے ميںزندگي بسر کرنے والے عوام ضلالت و گمراہي کے دلدل ميں غرق ہو جائيں گے- اسلام کے نام پر حقيقت سے کوسوں دور غلط افکار معاشرے ميں رائج ہو جائيں گے- ہمارے معاشرے ميں يہ ساري چيزيں ہو چکي تھيں- مختلف ثقافتوں سے متاثر ہو کر پيدا ہونے والے افکار اسلامي نظريات کے طور پر ذہنوں ميں جاگزيں ہو چکے تھے- قرآن مجيد کي حقيقي وجود جو سورج کي طرح تاريکيوں کا سينہ چير کي دنيا کو منور کرتا ہے، شبہات کو دور اور مسائل کا حل پيش کرتا ہے، معاشرے سے مٹ چکا تھا-

ليکن ہمارے انقلاب نے قرآن کو مرکز قرار ديا- لہٰذا فطري بات تھي، انقلاب نے ہم لوگوں کو بھي قرآن سے وابستہ کرديا، قرں کي واپسي کا اثر، تلاوت ، تفسير اور تجويد جيسے قرآن مسائل سے ہمار عوام کا لگا پيدا کرنا ہے، يہ دلچسپي صحيح اور بجا ہے-

خوشي کا مقام ہے کہ اب ہمارے معاشرے کو تحريک کا مرکز قرآن مجيد کے بنيادي اصول ہيں- ہم يہي چاہتے تھي تھے، ہمارے ذمہ داروں نے قرآن تعليمات پر عمل کرنے کا عزم کيا ہے- ہر چند ابھي ہميں مکمل کاميابي حاصل نہيں ہوئي ہے ليکن کامياب کوششيں ضرور ہوئي ہيں-

ہمارے معاشرے ميں تلاوت و قرآت قرآن کا رواج اس بات کي علامت ہيکہ قرآن معاشرے ميں واپس گيا ہے- ہميں اعتراف ہے کہ اس سے پہلے ہمارے عوام قرآن س زياد مانوس نہ تھے- لہٰذا ضروري ہے کہ ہمارے عوام مناسب اور موزوں طور پر قرآن سے انسيت پيدا کريں- ممکن نہيں کہ ہم کسي قوم کي دنيا و خرت کو قرآن کے ذريعہ سنوارنا چاہيں اور وہاں نظام حکومت کي اساس و بنياد عوام ہوں- ليکن خود عوام قرآن سے انسيت نہ رکھتے ہوں، يہ ناممکن ہے-


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

تحریک حسینی کے تناظر میں امر بالمعروف ونہی عن ...
انبیاء الہی كی حمایت اور ان كی پیروی
امام زمانہ علیہ السلام کے فرامین
امام محمد باقر (ع) کے علمی فیوض
ماہ رجب کی اہم مناسبتیں
روزہ کی اہمیت اور فضیلت کے بارے میں چند احادیث
اسامي قرآن کا تصور
ماہ رجب کےواقعات
نماز کی اذان دنیا میں ہر وقت گونجنے والی آواز
شہید مطہری کے یوم شہادت پر تحریر (حصّہ دوّم )

 
user comment