اردو
Sunday 22nd of December 2024
0
نفر 0

آپ (ص) کے رخصتی اور دوسروں کو پکارنے کے وقت اخلاق

مؤمنين كو رخصت كرتے وقت رسول خدا (ص) ان كے لئے دعائے خير كيا كرتے تھے; ان كو خير و نيكى كے مركب پر بٹھاتے اور تقوى كا توشہ ان كے ساتھ كرتے تھے۔ ايك صحابى كو رخصت كرتے وقت فرمايا: '' زودك اللہ التقوى و غفرذنبك و لقاك الخير حيث كنت '' (1)
آپ (ص) کے رخصتی اور دوسروں کو پکارنے کے وقت اخلاق

مؤمنين كو رخصت كرتے وقت رسول خدا (ص) ان كے لئے دعائے خير كيا كرتے تھے; ان كو خير و نيكى كے مركب پر بٹھاتے اور تقوى كا توشہ ان كے ساتھ كرتے تھے۔

ايك صحابى كو رخصت كرتے وقت فرمايا:

'' زودك اللہ التقوى و غفرذنبك و لقاك الخير حيث كنت '' (1)
خداوند عالم خداوند عالم تمہارا توشہ سفر تقوي قرار دے، تمہارے گناہ معاف كردے اور تم جہاں كہيں بھى رہو تم تك خير پہنچاتارہے.

پكارتے وقت

اصحاب كو پكارنے ميں آپكا انداز نہايت محترمانہ ہوتا تھا آنحضرت(ص) اپنے اصحاب كے احترام اور ان كے قلبى لگاؤ كيلئے ان كو كنيت سے پكارتے تھے اور اگر كسى كى كوئي كنيت نہيں ہوتى تھى تو اس كيلئے معين كرديتے تھے پھر تو دوسرے لوگ بھى اسى كنيت سے ان كو پكارنے لگتے تھے اس طرح آپ صاحب اولاد اور بے اولاد عورتوں، يہاں تك كہ بچوں كيلئے كنيت معين فرماتے تھے اور اس طرح سب كا دل موہ لے ليتے تھے (2)

پكار كا جواب

آنحضرت (ص) جس طرح كسى كو پكارنے ميں احترام ملحوظ نظر ركھتے تھے ويسے ہى آپ (ص) كے كسى كى آواز پر لبيك كہنے ميں بھى كسر نفسى اور احترام كے جذبات ملے جلے ہوتے تھے_

روايت ہوئي ہے كہ :

''لا يدعوہ احد من الصحابہ و غيرہم الا قال لبيك'' (3)

رسول خدا (ص) كو جب بھى ان كے اصحاب ميں سے كسى نے يا كسى غير نے پكارا تو آپ نے اس كے جواب ميں لبيك كہا ۔

اميرالمؤمنين سے روايت ہے كہ جب رسول خدا (ص) سے كوئي شخص كسى چيز كى خواہش كرتا تھا اور آپ (ص) بھى اسے انجام دينا چاہتے تھے تو فرماتے تھے كہ '' ہاں'' اور اگر اسكو انجام دينا نہيں چاہتے تھے تو خاموش رہ جاتے تھے اور ہرگز '' نہيں'' زبان پر جارى نہيں كرتے تھے (4)

حوالہ جات :

1)مكارم الاخلاق ص 249

2)سنن النبى ص53

3)سنن النبى ص53

4)سنن النبى ص


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

زندگی میں پریشانیاں گناہوں کی وجہ سے
اقوال حضرت امام محمد باقر علیہ السلام
قرآن کی حفاظت
حضرت زهراء سلام الله علیها کی شخصیت کے کونسے ...
میاں بیوی کا ہم کفو ہونا
اسلامي سوسائٹي ميں تربيت کي بنياد ۔۔ امام جعفر ...
زبان قرآن کی شناخت
استشراق اور مستشرقین کا تعارف
دس رمضان حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہاکا یوم وفات
اخلاق کے اصول- پہلی فصل ہدایت کرنے والی نفسانی صفت

 
user comment