کسی بھی معاشرے کو سمجھنے کے لیۓ ضوری ہوتا ہے کہ اس کے افراد کے عقائد اور رسم و رواج کو سمجھا جاۓ ۔ اس معاشرے کے افراد کی سوچ و افکار کو سمجھا جاۓ کہ وہ اپنی زندگی میں کن چیزوں کو اپنا مقصد حیات بناتے ہیں اور زندگی کو کیسے گزارنا پسند کرتے ہیں ۔ ۔ مسلمہ طور پر جو افراد کائنات کے بارے ميں مادی تصور رکھتے ہیں اور صرف دنیاوی زندگي کی لذتوں کے بارے میں سوچتے ہيں ، ان کا طرز زندگی بھی مخصوص ہوتا ہے جس طرح سےکہ الہی تصور کائنات اور کمال پسندانہ اقدار کے حامل انسانوں کی زندگي کی ایک خاص روش اور طرز زندگي ہوتی ہے ۔ ہرانسان کا اپنی زندگي کا ادراک ہی زندگي میں اس کے اہداف کو متعین کرتا ہے ۔ اس بناء پر مذہبی اور اسلامی زندگی کی روش ، اوراس سلسلے میں انفرادی اور سماجی ذمہ داریوں کو بیان کرنے سے پہلے انسان اور زندگی کے بارے میں اسلام کے طرز فکر کو بیان کرنا ضروری ہے تاکہ اس طریقے سے بامقصد اور با معنی زندگي اور تصور کائنات کے بارےمیں انسان کے اعلی و ارفع مقام ومنزلت سے آگاہ ہوں۔
جیسا کہ ہم نے بتایا کہ اسلامی ، تصور کائنات میں انسان کو یہ تعلیم دی جاتی ہے کہ ایک طرف اس کی مکمل زندگی خداوند عالم کی ذات سے وابستہ ہے اور دوسری طرف اس کی زندگي صرف دنیا میں محدود اور منحصر نہیں ہے ۔ اس تعریف کی رو سے انسان کی خلقت کے آغاز سے لے کر اس کے انجام یعنی آخرت تک خدا سے رابطے کی نشاندہی ہوتی ہے ۔ اس بناء پر انسان کو چاہئے کہ وہ دنیا کے رابطے کو اپنی آخرت کی ابدی اور جاوداں زندگي سے مربوط قرار دے کر اس کا تحفظ کرے ۔ اسلام کے نقطۂ نگاہ سے انسان کی دنیاوی زندگي ، اس کی اخروی زندگي تک رسائی کا ذریعہ اور وسیلہ ہے کہ جس سے صحیح طور پر استفادہ کرنا چاہئیے ۔
انسان کا اپنے وجود اور کائنات کے بارے میں غورو خوض ، ایک بنیادی ضرورت اور افراد کی زندگي گذارنے کی روش پر بہت زيادہ موثر ہے ۔ ہر شخص کا اپنی زندگي کے بارے ميں طرز فکر مختلف ہوتا ہے اور وہ دنیاکو اسی انداز سے دیکھتا ہے اور اسی بنیاد پر اپنی زندگي کے اہداف اور راستے کا تعین کرتا ہے ۔ اسلامی زندگی کی شناخت بھی اس قاعدے سےمستثنی نہیں ہے چنانچہ انسان اور معاشرہ جتنا زیادہ ، اسلامی تعلیمات اور اصولوں کے مطابق عمل کریگا ان کی زندگي بھی اسی اندازے کےمطابق اسلامی ہونے سے قریب تر ہوگي ۔ غیب پرایمان ، خدا کی وحدانیت ، نبوت اورقیامت کی حقیقت ، دنیا میں انسان کی اعلی منزلت ، کائنات کا اس کے لئے مسخر ہونا اور اعلی کمال تک رسائی کے لئے خدا کی بندگی سے متعلق انسانی فرائض کے بارے میں علم رکھنا وہ بنیادی چیزیں ہیں جو اسلامی طرز زندگی پر انتہائي اثرانداز ہوتی ہیں ۔ ( جاری ہے )
source : tebyan