اردو
Sunday 22nd of December 2024
0
نفر 0

اسلام اور نظریہ حقوق نسواں

مسلم خواتین کی طرف سے اسلامی تحریک نسواں یا اسلامک فیمینزم کے تصور کو زیر بحث بنایا جا رہا ہے۔ مسلمانوں کی الہامی کتاب قرآن میں بارہا عورت اور مرد کو برابری کے حقوق دئیے جانے کی بات کی گئی ہے۔ احادیث اور پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی میں بھی ایسے واقعات ملتے ہیں جہاں مرد کو عورت پر فوقیت نہیں دی گئی۔
اسلام اور نظریہ حقوق نسواں

مسلم خواتین کی طرف سے اسلامی تحریک نسواں یا اسلامک فیمینزم کے تصور کو زیر بحث بنایا جا رہا ہے۔

مسلمانوں کی الہامی کتاب قرآن میں بارہا عورت اور مرد کو برابری کے حقوق دئیے جانے کی بات کی گئی ہے۔ احادیث اور پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی میں بھی ایسے واقعات ملتے ہیں جہاں مرد کو عورت پر فوقیت نہیں دی گئی۔

 

اسلامی تعلیمات میں عورت کو برابری کے حقوق دئیے گئے لیکن حقیقت یہ ہے کہ  چودہ سو سال بعد  بھی مسلمان  عورت زمانہ جاہلیت کی ان فرسودہ روایات سے لڑ رہی ہے۔ اسلام کے نام پر زن بیزاری کی بد ترین مثال افغانستان میں طالبان حکومت کے  دور عہد میں پوری دنیا نے دیکھی اور اسے ہی اسلام کا روپ سمجھا۔  اکیسیویں صدی کی مسلمان عورت ان  حقوق کو پانے کے لیے جدو جہد کر رہی ہے جن کا اس سے چودہ سو سال پہلے  وعدہ کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر بدران کے مطابق اسلام عورت کے برابری کے حقوق کا داعی ہے۔ اسلامی نظریہ حقوق نسواں روز اول سے ہی ایک عالمگیر نظریہ ہے۔

 

 مسلم خواتین کی طرف سے اسلامی تحریک نسواں یا اسلامک فیمینزم   کے تصور کو زیر بحث  بنایا جا رہا ہے۔ اس بحث کا مقصد اسلام سے مطابقت یا آہم آہنگ نظریات نسواں کی بنیاد پر خواتین کو برابری کے حقوق ہیں-

 

 انقرہ یونیورسٹی  سے منسلک پروفیسر ڈاکٹر Mualla Selcuk  کے مطابق اسلام  اور نظریہ حقوق نسواں کے حوالے سے کہتی ہیں : ’’میرے خیال میں اسلام کو مذہبی تشخص کو برقرار رکھنے اور جدیدیت کے تقاضوں پر پورا اترنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اسلام جو ایک عالمگیرمذہب ہے اور اس کے ساتھ ساتھ  وقت اور حالات کے سیاق و سباق میں بھی دیکھا جانا ضروری ہے۔  ایسی صورتحال میں  ہمیں بہت  سے چیلنجز کا سامنا ہے۔‘‘

پروفیسر ڈاکٹر  Margot Badran مصر میں پچھلی کئی دہائیوں سے آباد ہیں اور اسلامی معاشروں میں خواتین کے کردار پر تحقیقی کام کرتی ہیں۔ ’’ میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ  بد قسمتی سے ہم سب  اپنے اپنے بیانات میں الجھے ہوئے ہیں ۔ ان طریقوں میں الجھے ہوئے ہیں جن سے ہم تاریخ کو سمجھتے ہیں اور اسے بتاتے ہیں ،اس کی تشریح کرتے ہیں۔ اور یہ ہم  غیر رسمی طریقے سے کرتے ہیں ،  تربیت  اور اپنے کام کے ذریعے۔ ‘‘

 

 ڈاکٹر بدران کے مطابق  اسلام عورت کے برابری کے حقوق کا داعی ہے۔ اسلامی نظریہ حقوق نسواں  روز اول سے ہی ایک عالمگیر نظریہ ہے ۔


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

نھج البلاغه بعض متعصبين کي نگاه ميں
35حیوانات کا نام قرآن مجید میں آیا ہے
رمضان کے لغوی اور اصطلاحی معنی
مناظرہ امام جعفر صادق علیہ السلام و ابو حنیفہ
حضرت علی اکبر(ع) کی ولادت اور عمر کے بارے میں ...
حضرت فاطمہ زہر(س) خواتین عالم کیلئے نمونہ عمل
شیخ مفید کی تین سچی حکایتیں
امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کا واقعہ
قافلہ آل محمّد کا شام میں ورود
اذان ومؤذن کی فضیلت

 
user comment