اردو
Friday 15th of November 2024
0
نفر 0

انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سینتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا بیان

گیارہ فروری( ۲۲ بہمن) انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سینتیسویں سالگرہ کے موقع پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس کا ترجمہ حسب ذیل ہے: بسم اللہ الرحمن الر
انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سینتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا بیان

گیارہ فروری( ۲۲ بہمن) انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سینتیسویں سالگرہ کے موقع پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس کا ترجمہ حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
وَنُرِيدُ أَن نَّمُنَّ عَلَى الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا فِي الْأَرْضِ وَنَجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً وَنَجْعَلَهُمُ الْوَارِثِينَ
ہر سال بھمن( ایرانی مہینہ) کے مہینے میں اللہ کے ایک محکم ترین وعدے کی تجلی کی خشبو ہر جگہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ موسم سرما کی سردی کو روشن مستقبل کی پر امید گرمی، بہار میں بدل دیتی ہے۔ سن ۱۳۵۷( ۱۹۷۹) کے موسم سرما کے ٹھنڈے ایام میں اللہ کا ارادہ اس بات پر تحقق پایا کہ وہ لوگ جو ’’اللہ‘‘ کہتے ہیں اور اپنی اس بات پر ثابت قدم رہتے ہیں ان کے دل و جان سے خوف خدا ختم ہو جائے اوربشریت کی ہدایت اور مومنین و صالحین پر حکومت کی عظیم ذمہ داری اپنے دوش پر اٹھا لیں۔ جی ہاں، ملت ایران کا پرشکوہ اسلامی انقلاب، اس آیہ کریمہ «إِنَّ الَّذينَ قالوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ استَقاموا تَتَنَزَّلُ عَلَيهِمُ المَلائِكَةُ أَلّا تَخافوا وَلا تَحزَنوا وَأَبشِروا بِالجَنَّةِ الَّتي كُنتُم توعَدونَ» کا مکمل مصداق قرار پا گیا۔
ایران کی حق پرست اور آزاد اندیش ملت کا اسلامی انقلاب، ان اخلاقی خوبیوں کے ظہور کے لیے زمینہ ساز ہوا جن کے وجود سے تاریخ بشریت یا محروم تھی یا بہت کم ان کی مثالیں دیکھ پائی؛ ایثار، شہادت، اخلاص اور عزت جیسی وہ اخلاقی خوبیاں ان دلاور مردوں کی شکل میں مجسم ہو کر سامنے آئیں جو اپنے پیر و مرشد اور رہبر حضرت امام خمینی(رہ) کے دستورات کے سامنے نہ صرف سر جھکائے ہوئے تھے بلکہ ان کے دل بھی امام کے سامنے تسلیم تھے اور پورے وجود سے امام راحل کو نائب امام زمان(عج) مانتے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ امام روح اللہ نے اپنی ملت کو صدر اسلام اور پیغمبر عظیم الشان کی ملت سے بھی برتر قرار دیا۔
ملت ایران کا اسلامی انقلاب نہ صرف ایرانی رنگ و بو رکھتے ہوئے ایرانی سرحدوں میں محدود ہوا بلکہ جغرافیائی حد بندیوں سے عبور کر کے دنیا کے تمام مظلومین اور مستضعفین کے دلوں پر قابض ہوا۔ آج دنیا کے گوشے گوشے میں فرزندان روح اللہ کو تلاش کیا جا سکتا ہے جو معمولی امکانات و توانائیوں سے عظیم کاموں کا بیڑا اٹھائے ہوئے ہیں اور امامت و اہلبیت(ع) کے دین کی دور و دراز علاقوں میں خوبصورتی کے ساتھ تبلیغ کرنے میں مصروف عمل ہیں یہ خمینی کبیر کے کلام کی خاصیت اور ائمہ اطہار کی تعلیمات سے حاصل شدہ گفتگو کی میٹھاس کا اثر ہے۔ یہ مبارک انقلاب جیسا کہ مستضعفین عالم کی تمنا تھی، سب سے زیادہ امت مسلمہ اور خاص طور پر اہل تشیع پر اثرانداز ہوا؛ ایسی تاثیر جس کے آثار کو اسلامی ممالک؛ مصر، تیونس، یمن، بحرین اور سعودی عرب وغیرہ میں اسلامی بیداری کی شکل میں دیکھتے ہیں۔
انقلاب اسلامی کی چوتھی دہائی ایسے حال میں اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہے کہ پوری دنیا کی استعماری طاقتیں ایک ملت کی کامیابی اور سربلندی کو دیکھ کر انگشت بہ دنداں ہیں؛ وہ ملت جس نے اپنی ذاتی توانائیوں پر بھروسہ کرتے ہوئے اس شعار کے ساتھ کہ ’’ ہم کر سکتے ہیں‘‘ یہ دکھلا دیا کہ ذات لایزال الہی پر توکل کرتے ہوئے تلاش و کوشش اور محنت و مشقت کرنے کا نتیجہ صرف اور صرف کامیابی ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی ملت ایران کے پرجوش سمندر کے ہمراہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سینتیسویں سالگرہ کے موقع پر رہبر کبیر انقلاب، بانی اسلامی جمہوریہ ایران اور شہدائے راہ حق کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ۱۱ فروری کو ملک بھر میں نکالی جانے والی کروڑوں کی تعداد پر مبنی ریلیوں میں شرکت کے ساتھ ایک مرتبہ پھر انقلاب، امام راحل اور رہبر عظیم الشان کے بلند اہداف کے ساتھ تجدید بیعت کرتی ہے۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی یقین رکھتی ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کی حکیمانہ رہبری کے سائے میں افتخار اور اقتدار کی سرحدوں کو پہلے سے زیادہ تیزی سے پار کیا جا سکتا ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی
۹ فروری ۲۰۱۶ مطابق ۲۰ بھمن ۱۳۹۴


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

آسمانی کتابوں کی روشنی میں صیہونیستوں کی سرنوشت
فريقين كى دو كتابيں
عوام قرآن سے سبق حاصل کريں
حضرت نوح(ع) کی کشتی میں سوار ہونے والا پہلا اور ...
حسن و قبح كے معنی
اسلام کے عملی ارکان اور احکام شرعی
حرص جيسي بيماري کا قناعت سے علاج ممکن ہے
خطبہ غدیر کا خلاصہ
معنائے ولی اور تاٴویل اھل سنت
گناہگاروں کي آسائش کا فلسفہ

 
user comment