اردو
Saturday 20th of April 2024
0
نفر 0

رہبر انقلاب اسلامی نے کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایرانی ٹیم کی شاندار کامیابی پر قدردانی

ایران کے شہر کرمانشاہ میں کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایرانی ٹیم کی شاندار کامیابی پر رہبر انقلاب اسلامی نے کشتی کی فیڈریشن کے حکام، کوچ اور قومی ٹیم کے چیمپیئن پہلوانوں کی قدردانی کی ہے۔

ایران کے شہر کرمانشاہ میں فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایران کی کشتی کی ٹیم کی شاندار کامیابی پر رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ نے کشتی کی فیڈریشن کے سربراہ رسول خادم سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے ایران کی کشتی کی فیڈریشن کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا قدردانی کا پیغام پہنچایا۔

اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے بھی اپنے الگ الگ پیغامات میں کشتی کی ٹیم کے عالمی چیمپیئن بننے پر مبارک باد پیش کی۔

قابل ذکر ہے کہ کرمانشاہ میں فری اسٹائل کشتی کے پینتالیسویں عالمی مقابلوں کے فائنل میں ایران کی کشتی کی ٹیم نے امریکہ کی ٹیم کو شکست دے کر کشتی کا عالمی کپ اپنے نام کر لیا۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

" ڈھاكہ ۲۰۱۲ میں جہان اسلام كا ثقافتی دار الحكومت ...
روسی صدر مصر کا دورہ کریں گے
مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا حملہ، فلسطینیوں کا ...
وہابی دعوت؛ حضرت زینب (س) کا حرم منہدم کیا جائے
صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح

 
user comment