اردو
Thursday 25th of April 2024
0
نفر 0

کشمیر؛ ماگام میں انجمن شرعی کے اہتمام سے دارالقرآن کا قیام

سرینگر/ جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ماگام بڈگام میں دارالقرآن کا قیام عمل میں لایا گیا، جہاں خواہشمند طالبات کو مختلف قرآنی کورسز بشمول حُسنِ قرائت، تجوید، روخوانی و رواں خوانی کے علاوہ مفاہیم اور تفسیر وغیرہ کی تربیت دی جائے گی۔ انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے علاقہ کے معززین اور تنظیمی اراکین و عاملین کی موجودگی میں دارالقرآن کی رسم افتتاح انجام دی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ قرآن حکیم نجات و ہدایت اور مقصد حیات کا ابدی سرچشمہ ہے، اور اس آخری صحیفہ آسمانی سے عشق و عقیدت کا کم سے کم تقاضا یہ ہے کہ اس کی تلاوت صحیح تلفظ و تجوید اور خوش الحانی کے ساتھ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کتاب اللہ سے تمسک کا ناگزیر تقاضا یہ ہے کہ مسلمان قرآن کریم کے فکر و پیغام کی طرف متوجہ ہو کر قرآنی تعلیمات کو اپنا ضابطہ حیات بنائیں۔ اسی مقصد کیلئے انجمن شرعی شیعیان نے ایک ہمہ گیر پروگرام کے تحت تمام تنظیمی زونوں میں دارالقرآن قائم کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔ آغا صاحب نے علاقے کے عوام سے تاکید کی کہ وہ اپنے بچوں کو مذکورہ دارالقرآن میں بھیج کر بھر پور استفادہ کریں۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

عراق کے صوبہ الانبار میں 34 وہابی داعش دہشت گرد ...
انگلستان کی مساجد میں جشن عید میلاد النبی (ص) کا ...
مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ضلعی کابینہ کا اعلان، ...
اسرائیل، سعودی عرب کو ایٹم بم فراہم کرے: صیہونی ...
حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرے. مولانا حسین ...
رواں سال کے اختتام تک ایران کے شہراصفہان کی سب سے ...
لورستان میں ۳۵۰ مساجد سے گرد و غبار صاف كيا جائے ...
قرآن كريم كی بے حرمتی امريكا كے خلاف ايك بہت بڑے ...
آیت اللہ سیستانی کی جانب سے عراق کے بے گھر سنی ...
ایک مولوی صاحب کو توهین رسالت پر عمرقید اور ...

 
user comment