اردو
Friday 29th of March 2024
0
نفر 0

رہبر انقلاب اسلامی کا فقہا کی کونسل سے خطاب، اسلامی نظام کے بنیادی اصولوں کی طرف اشارہ

رہبر انقلاب اسلامی کا فقہا کی کونسل سے خطاب، اسلامی نظام کے بنیادی اصولوں کی طرف اشارہ

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعرات کے روز فقہا کی کونسل یعنی مجلس خبرگان کے سربراہ و اراکین سے اپنے خطاب میں اس کونسل کو اپنی نوعیت کی بالکل الگ، مثالی، انتہائی اہم اور ملک کے حال و مستقبل کے لئے اثرانداز قرار دیا۔

آپ نے اغیار سے وابستگی سے ملک کو بچانے اور بڑی طاقتوں کی جانب سے غلط استفادہ کئے جانے کا راستہ بند کئے جانے کو ایران میں حقیقی اسلام پر بتدریج عمل درآمد ہونے کے نتائج سے تعبیر کیا اور ایران سے عالمی منھ زوروں  کے محاذ کی دشمنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ایران سے امریکہ اور اسرائیل کی دشمنی شدید اور عملی طور پر انجام پارہی ہے  البتہ بعض دیگر ممالک اپنے مفادات کی بنا پر زبان و عمل سے اس دشمنی کا اس طرح سے اظہار نہیں کرتے۔رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سخت اقتصادی دباؤ اور ثقافتی میدان میں خاموش وسیع یلغار کو دشمنوں کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں اور منصوبوں کے اہم محور سے تعبیر کرتے ہوئے فرمایا کہ ان کا اصل ہدف، ایرانی عوام میں اسلامی نظام سے مایوسی پیدا کرنا ہے۔

آپ نے منطق پر استواراور آگے بڑھکر بھرپور مقابلہ کئے جانے کو عالمی استکبار کی سازشوں اور منصوبوں کو ناکام بنائے جانے کی بنیادی راہ قرار دیا اور فرمایا کہ مختلف شعبوں منجملہ انسانی حقوق، دہشت گردی اور جنگی جرائم کے ارتکاب کے سلسلے میں ( مغرب کا جو ریکارڈ ہے اس کو لے کر) مغرب کے خلاف کھلی تلوار بنے رہنے کی ضرورت ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران میں انتخابات کے تعلق سے امریکہ کی حالیہ تنقید کے بارے میں بھی فرمایا کہ امریکی، جو علاقے میں ناپاک ترین اور انتہائی انسان دشمن حکومتوں کے ساتھ قریبی تعاون کر رہے ہیں اور اپنے حالیہ انتخابات میں جنھوں نے بڑی بدعنوانی کا مظاہرہ کیا ہے وہ، ایرانی قوم کے انتخابات کو نشانہ بنا رہے ہیں اور ان پر تنقید کر رہے ہیں۔

رہبرانقلاب اسلامی نے پوری دنیا اور خاص طور سے مغربی ایشیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وسیع اور اسٹریٹیجک اثرو رسوخ کو حالیہ چار عشروں کی اہم ترین ترقی و پیشرفت کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا کہ  اسلامی نظام  کے لۓ قوموں کی حمایت و طرفداری اور ایران کے روز بروز بڑھتے ہوئے اثر ورسوخ سے امریکی حکام  چراغ پا ہیں-

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

تھائی لينڈ میں "اہل بيت(ع) كے پيروكارجوانوں" كے ...
پردے كے بارے میں "حجاب" نامی دستاويزی فلم متحدہ ...
دینی مدارس کو در پیش مشکلات اور اُن کا حل
بلجیئم میں قبول اسلام کا بڑھتا ہوا رجحان
شیخ زکزاکی کو ان کی اہلیہ سمیت جیل سے نامعلوم جگہ ...
داعش نے اسلام کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا: ...
انصار اللہ کی جانب سے بحران یمن کے حل کے لیے ...
مكہ مكرمہ میں قرائت قرآن كے مقابلے كا انعقاد
ظلم و جارحیت سے جھٹکارے کا واحد راستہ، پیغمبر ...
نجران علاقے کو بچانے کے لیے آل سعود کی بڑھتی ...

 
user comment