اردو
Wednesday 24th of April 2024
0
نفر 0

میانمار کی فوج اور پولیس کا مسلمانوں پر ظلم و ستم جاری

کی رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ کی خصوصی سفیر ینگہی لی کا کہنا ہے کہ میانمار میں فوج اور پولیس مسلم اقلیت کے خلاف " انسانیت سوز جرائم" کی مرتکب ہورہی ہیں اور میانمار کی فوج اور پولیس کا مسلمانوں پر ظلم و ستم جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق میانمار میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوامِ متحدہ کی خصوصی سفیر نے کہا کہ میانمار میں فوج اور پولیس مسلمانوں کے خلاف " انسانیت سوز جرائم " کی مرتکب ہورہی ہیں جب کہ انہیں ان الزامات کی تفتیش کے لیے میانمار کے شورش زدہ علاقے تک آزادانہ رسائی نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش میں موجود پناہ گزینوں سے بات کرکے انہیں معلوم ہوا کہ صورتحال ان کی توقعات سے کہیں بدتر ہے، وہ اس حوالے سے اقوام متحدہ کی انکوائری کمیشن کو تحقیقات کے لیے باضابطہ درخواست بھی دے رہی ہیں۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ اس سے قبل بھی روہنگی مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھنے پر میانمار حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناچکی ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

خود مختار قیدی، بے اختیار آزاد اور ہم
علامہ مفتی جعفر حسین رحمتہ اللہ علیہ کی 34 ویں ...
صہیونیت کے تئیں امریکہ اور مغرب کی حمایت کے ...
15 شعبان کے تاریخی جلسے میں علامہ جواد نقوی کی ...
حریم آل اللہ کا دفاع کرتے ہوئے ایرانی جوان شہید
تہران بك فيسٹيول ؛حرم مقدس امامين كاظمين (ع) كے ...
ایران کے شہر یا سوج میں ولایت فقیہ اور اسلامی ...
سوئس میں اسلامی حجاب کی حمایت میں بل کی منظوری
دمشق اور حمص میں خودکش حملوں میں شہداء کی تعداد 140 ...
صہیونی ریاست کو تا قیامت تسلیم نہيں کریں گے

 
user comment