(”طبرانی اور بیہقی کی روایت میں ہے کہ ابن فضیل نے مطرف سے روایت کی اور انہوں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اس بچھو کو مار دینے کا ذکر نہیں کیا (صرف اتنا بیان کیا کہ) حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی اور نمک منگوایا اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس انگشت مبارکہ پر اپنا دستِ اقدس پھیرنا شروع کیا اور ساتھ یہ (سورتیں) بھی پڑھتے جاتے: قُلْ هُوَ اﷲُ اَحَدٌ اور قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اور قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ ۔)
ایک دوسری جگہ حضرت علی سے نقل کیا گیا ہے کہ
عَنْ عَلِيٍّ رضي اﷲ عنه قَالَ: خَمْسٌ يَذْهَبْنَ بِالنِّسْيَانِ وَيَزِدْنَ فِي الْحِفْظَ وَيُذْهِبْنَ الْبَلْغَمَ: السِّوَاکُ، وَالصِّيَامُ، وَقِراَءَةُ الْقُرْآنِ، وَالْعَسَلُ، وَاللِّبَانُ. رواه الديلمي.
”حضرت علی علیہ السلام روایت کرتے ہیں کہ پانچ چیزیں بھولنے کی بیماری دور کرتی ہیں اور حافظہ میں اضافہ کرتی ہیں اور بلغم کو ختم کرتی ہیں۔ (وہ چیزیں یہ ہیں:) مسواک، روزہ، قرآن مجید کی تلاوت، شہد اور دودھ۔.“