اردو
Thursday 21st of November 2024
0
نفر 0

اقوال حضرت امام محمد باقر علیہ السلام

اقوال حضرت امام محمد باقر علیہ السلام

(۱)
قال الامام محمدالباقرعلیه السلام:” انا اهل بیت امرنا ان نطعم الطعام و نودی فی الناس البائنة و نصلی اذا نام الناس “ ( ۱)
ترجمہ:
حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ھیں :
” ھم اھل بیت اس بات پر مامور ھیں کہ لوگوں کوشکم سیر کریں اور انکے درمیان بخشش کریں اور جب لوگ سو جائیں تو نماز قائم کریں “۔

(۲)
قال الامام محمدالباقرعلیه السلام:”مامن شئی احب الی الله من عمل یداوم علیه وان قل “(۲)
ترجمہ:
حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ھیں :” محبوب ترین چیز خدا کے نزدیک وہ کام ھے جس کا سلسلہ جاری ھو اگر چہ وہ چھوٹا ھی کیوں نہ ھو “۔
۳
(۳)
قال الامام محمدالباقرعلیه السلام:”ان اکمل المومنین ایمانا احسنهم خلقا “کی(۳)
ترجمہ:
حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ھیں:
” مومنین میں کامل ترین ایمان اسکا ھے جس کا اخلاق بھتر ھے“۔

(۴)
قال الامام محمدالباقرعلیه السلام:” ان لکل شئی قفلا و قفل الایمان الرفق “ (۴)
ترجمہ:
حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ھیں :
” ھر شئی کے لئے ایک قفل ھے اور ایمان کا قفل نرمی ھے “۔

(۵)
قال الامام محمدالباقرعلیه السلام:” صلة الارحام تحسن الخلق ، و تسمح الکف ، و تطیب النفس ، و تزید فی الرزق و تنسئی الاجل “( ۵)
ترجمہ:
حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ھیں:
” صلھٴ رحم انسان کے حسین اور ھاتھوں کے کشادہ ، روح کے پاکیزہ ھونے، روزی میں اضافہ اورموت میں تاخیر کا سبب ھے “ ۔

(۶)
قال الامام محمدالباقرعلیه السلام:”اعجل الخیر ثوابا صلة الرحم “ (۶ )
ترجمہ:
حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ھیں :
” صلہ رحم ایک ایسی چیز ھے جسکا ثواب انجام دینے والے تک تمام اعمال خیر سے پھلے پھونچتا ھے “ ۔

(۷)
قال الامام محمدالباقرعلیه السلام:” انما قصت الاظفار لانها مقیل الشیطان “(۷ )
ترجمہ:
حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ھیں :
” ناخن اسلئے کاٹے جاتے ھیں کہ وہ شیطان کی خواب گاہ ھے “ ۔

(۸)
قال الامام محمدالباقرعلیه السلام:” ان هذا الغضب جمرة من الشیطان توقد فی قلب ا بن آدم “(۸)
ترجمہ:
حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ھیں :
” غیض و غضب آگ کا ایک شعلہ ھے جو شیطان کی طرف سے انسان کے دل میں بھڑکتا ھے “ ۔

(۹)
قال الامام محمدالباقرعلیه السلام:: ” ثلاث قاصمات الظهر : رجل استکثر عمله و نسئی ذنوبه و اعجب براٴ یه “(۹)
ترجمہ:
حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ھیں:
” تین چیزیں انسان کی کمر توڑ دیتی ھیں: ایک وہ آدمی جو اپنے عمل خیر کو زیادہ شمار کرے ، دوسرا وہ آدمی جو اپنے گناھوں کو بھول جائے تیسرا وہ شخص جو استبداد رائے رکھتا ھے “ ۔

(۱۰)
قال الامام محمدالباقرعلیه السلام:ان اصحاب جدی الحسین لم یجد وا الم مس الحد ید “(۱۰ )
ترجمہ:
حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ھیں :
” ھمارے جدّ امام حسین (ع) کے جاں نثار اصحاب نے دشمنوں کی شمشیرو نیزہ کے نیچے بھی درد کا احساس نھیں کیا تھا “ ۔

حوالہ
۱۔ کافی ج ۴ ص ۵۰ ح۴
۲۔ اصول کافی ج ۲ ص
۳۔ وسائل الشیعہ ج ۸ ص ۵۰۶
۴۔ بحار ج ۷۵ ص ۵۵
۵۔اصول کافی ج ۲ ص۱۵۲
۶۔ اصول کافی ج ۲ ص ۱۵۲
۷۔ مکارم الاخلاق ص ۷۲
۸۔ بحار ج ۷۳ ص ۲۷۸
۹۔وسائل الشیعہ ج ۱ ص۷۳
۱۰۔ بحار ج ۴۵ ص

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

نہج البلاغہ کی عظمت
حدیث معراج میں خواتین کے عذاب کا ذکر
نمازِ شب کتاب و سنّت کی روشنی میں
خطبات حضرت زینب(سلام اللہ علیہا)
یا عورتوں کو بھی پیغمبر[ص] کی نماز کے مانند نماز ...
فلسفہ نماز شب
پيغمبراکرم (صلي اللہ عليہ و آلہ وسلم) پيکر صلح و ...
امام زین العابدین ـکی پندرہ مناجات
ماں باپ کے حقوق قرآن کی روشنی میں
نبی(ص) کو اہل سنت والجماعت کی تشریع قبول نہیں

 
user comment