اردو
Thursday 18th of April 2024
0
نفر 0

افغانستان؛ قندوز میں دو بم دھماکے، دسیوں افراد ہلاک اور زخمی

افغانستان کے صوبے قندوز میں دو بم دھماکوں میں دسیوں افراد ہلاک و زخمی ہو گئے جبکہ لغمان کے گورنر ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس صوبے میں کئی طالبان عناصر کو ہلاک کر دیا گیا۔

 شمالی افغانستان میں پولیس مرکز کے ترجمان محفوظ اللہ اکبری نے منگل کو بتایا کہ پہلا بم دھاکہ چہار درّہ کے علاقے میں ہوا جس میں چار افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوئے جبکہ دوسرا بم دھماکہ قندوز میں ہی ایک بازار میں ہوا جس میں گیارہ افراد زخمی ہوئے۔ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔دوسری جانب افغانستان کے صوبے لغمان کے گورنر ہاؤس کے ترجمان سرحدی زواک نے کہا ہے کہ صوبے لغمان کے صدر مقام مہتر لام کے مضافاتی علاقے میں افغان سیکورٹی اہلکاروں کی گذشتہ چوبیس گھنٹے کی کارروائیوں میں طالبان گروہ کے تین افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوئے ہیں۔مذکورہ ترجمان  کے بقول افغان سیکورٹی اہلکاروں نے طالبان گروہ کے ایک شخص کو گرفتار بھی کر لیا۔واضح رہے کہ اس خبر پر طالبان گروہ کی جانب سے اب تک کسی بھی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔حالیہ مہینوں کے دوران افغان سیکورٹی اہلکاروں نے مسلح گروہوں کے خلاف آپریشن میں بھاری جانی نقصان اٹھا یا ہے چنانچہ نومبر دو ہزار سولہ تک افغان فوجی ذرائع کے مطابق چھے ہزار، سات سو، پچاسی سیکورٹی اہلکار ہلاک اور گیارہ ہزار، سات سو، ستتّر زخمی ہوئے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت
فرانس ؛ تول شہر میں مسجد كی بے حرمتی كرنے والوں كو ...
آمریکہ میں اسماء حسنیٰ الہی کی نمائش کا انعقاد
امریکہ میں ایک مسجد کی تعمیر پر پابندی
یمن کی مظلوم قوم کو علمائے اسلام کی بھرپور حمایت ...
سندھ کے شھر گھوٹکی میں لشکر یزید کا امام بارگاہ ...
خطیب نماز جمعہ تہران: مسلمانوں نے حلب میں کفر پر ...
مسلمانو ہوشیار! ایک صہیونی ہدایتکار رسول خدا (ص) ...

 
user comment