اردو
Friday 26th of May 2017
code: 83604
افغانستان؛ قندوز میں دو بم دھماکے، دسیوں افراد ہلاک اور زخمی

افغانستان کے صوبے قندوز میں دو بم دھماکوں میں دسیوں افراد ہلاک و زخمی ہو گئے جبکہ لغمان کے گورنر ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس صوبے میں کئی طالبان عناصر کو ہلاک کر دیا گیا۔

 شمالی افغانستان میں پولیس مرکز کے ترجمان محفوظ اللہ اکبری نے منگل کو بتایا کہ پہلا بم دھاکہ چہار درّہ کے علاقے میں ہوا جس میں چار افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوئے جبکہ دوسرا بم دھماکہ قندوز میں ہی ایک بازار میں ہوا جس میں گیارہ افراد زخمی ہوئے۔ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔دوسری جانب افغانستان کے صوبے لغمان کے گورنر ہاؤس کے ترجمان سرحدی زواک نے کہا ہے کہ صوبے لغمان کے صدر مقام مہتر لام کے مضافاتی علاقے میں افغان سیکورٹی اہلکاروں کی گذشتہ چوبیس گھنٹے کی کارروائیوں میں طالبان گروہ کے تین افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوئے ہیں۔مذکورہ ترجمان  کے بقول افغان سیکورٹی اہلکاروں نے طالبان گروہ کے ایک شخص کو گرفتار بھی کر لیا۔واضح رہے کہ اس خبر پر طالبان گروہ کی جانب سے اب تک کسی بھی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔حالیہ مہینوں کے دوران افغان سیکورٹی اہلکاروں نے مسلح گروہوں کے خلاف آپریشن میں بھاری جانی نقصان اٹھا یا ہے چنانچہ نومبر دو ہزار سولہ تک افغان فوجی ذرائع کے مطابق چھے ہزار، سات سو، پچاسی سیکورٹی اہلکار ہلاک اور گیارہ ہزار، سات سو، ستتّر زخمی ہوئے۔

user comment
 

latest article

  مانچسٹر شہر میں ایمرجنسی نافذ / مانچسٹر ایرینا دھماکے میں 70 ...
  بحرین؛ آل خلیفہ کے گماشتوں کی بربریت میں کفن پوش بحرینی ...
  بحرین؛ سکیورٹی اہلکار آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر میں داخل، ...
  افغان فوج کی کارروائیوں میں ایک سو طالبان ہلاک
  انتخابات میں عوام کی تاریخی شرکت پر رہبرانقلاب اسلامی کا ...
  سعودی حکومت نے العوامیہ میں حضرت زہرا(س) مہمان خانے کو گرا ...
  کانگو جیل پر حملہ، 3 ہزار قیدی فرار
  علامہ علی غضنفر کراروی کو پرنم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کر ...
  سعودی فوج کا العوامیہ علاقے پر ماٹر گولوں سے حملہ
  رہبر انقلاب اسلامی نے حسینیہ امام خمینی(رہ) میں اپنا ووٹ ...