اردو
Saturday 20th of April 2024
0
نفر 0

ایران کے بعض مشرقی صوبوں میں آئے سیلاب سے متاثر افراد سے رہبر انقلاب کا اظہار ہمدردی

ایران کے بعض مشرقی صوبوں میں آئے سیلاب سے متاثر افراد سے رہبر انقلاب کا اظہار ہمدردی

رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے اسلامی جمہوریہ ایران کے مشرقی و مغربی آذربائیجان، اردبیل اور کردستان صوبوں میں بارش اور سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں امداد بہم پہنچائیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں سوگوار اورغمزدہ خاندانوں کو ان کے عزیزوں کے جاں بحق ہونے پر دلی ہمدردی اور تعزیت پیش کرتے ہوئے فرمایا ہے: اللہ تعالی سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل کرے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

صدر مملکت حسن روحانی نے بھی سیلاب متاثرین کو فوری طور پرامداد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے اور اس حوالے سے صدر کی طرف سے خصوصی وفد سیلابی علاقوں میں پہنچ گیا ہے جبکہ امدادی ٹیمیں بھی متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہیں اور امداد رسانی کا سلسلہ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق شدید اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے علاقے کی ندیوں میں طغیانی آگئی جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں سیلاب میں بہہ گئيں۔ واضح رہے کہ ایران کے صوبوں مشرقی و مغربی آذربائیجان، کردستان اور اردبیل میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 38 افراد جاں بحق اور 42 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں جبکہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا ہے۔ مشرقی اور مغربی آذربائیجان کے عجب شیر اورآذر شہر میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

" ڈھاكہ ۲۰۱۲ میں جہان اسلام كا ثقافتی دار الحكومت ...
روسی صدر مصر کا دورہ کریں گے
مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا حملہ، فلسطینیوں کا ...
وہابی دعوت؛ حضرت زینب (س) کا حرم منہدم کیا جائے
صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح

 
user comment