اردو
Thursday 25th of April 2024
0
نفر 0

اہل سنت رکن پارلیمنٹ کا شامی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

اہل سنت رکن پارلیمنٹ کا شامی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

اسلامی جمہوریہ ايران کی پارلیمنٹ كے سنئير ركن احمد اميرآبادی فراہانی نے کل منگل كے روز پارلیمنٹ کے عام اجلاس ميں اہل سنت اراكين پارليمنٹ كا بيان پڑھ كر سنايا.

 اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورای اسلامی (پارلیمنٹ) کے اہل سنت اراکین نے ایک مشترکہ بیان میں شامی علاقے فوعہ اور الکفریا کے نہتے شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں پر گزشتہ دنوں ہونے والے ہولناک دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شامی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔

اس بيان ميں اہلسنت اراكين نے شام کی مظلوم خواتين اور بچوں پر سفاكانہ حملوں اور ان معصوم شہريوں كو بے دردی سے قتل كرنے كی كارروائی كی شديد الفاظ ميں مذمت كی.

اہلسنت اراکین پارلیمنٹ نے دنيا كے امن دوست اور آزاد خيال انسانوں بالخصوص عالمی برادری سے شام ميں تكفيری دہشتگردوں كی بڑھتی ہوئی غيرانسانی كارروائيوں كو فوری روكنے کا مطالبہ کیا.

انہوں نے اپنے بيان ميں مزيد كہا كہ يہ افسوس ناک واقعہ ايسے وقت ميں رونما ہوا كہ جب شام کے علاقے فوعہ اور كفريا كے محصور شہريوں كو امن مقامات پر منتقل كرنے كے لئے معاہدہ طے پاگيا تھا مگر سفاک دہشتگردوں نے ان معصوم افراد پر بے دردی سے وار كيا.

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے فوعہ اور کفریا علاقہ سے حلب جانے والے قافلے کی بسوں کو تکفیری دہشت گردوں نے الراشدین علاقے میں مجرمانہ حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 68 معصوم بچوں سمیت 126 افراد شہید اور 500 زخمی ہوگئے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

لورستان میں ۳۵۰ مساجد سے گرد و غبار صاف كيا جائے ...
قرآن كريم كی بے حرمتی امريكا كے خلاف ايك بہت بڑے ...
آیت اللہ سیستانی کی جانب سے عراق کے بے گھر سنی ...
ایک مولوی صاحب کو توهین رسالت پر عمرقید اور ...
کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگردوں کا ...
جناب جعفر طیار کے مزار کو بھی آگ لگا دی گئی
داغستانی طلباء كو مفت حج پر بھيجا جائے گا
مصر كی جامعہ الازہر نے شيعہ امام بارگاہ كی واضح ...
آیت اللہ واعظ طبسی کی نماز جنازہ رہبر انقلاب کی ...
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یمنی اہل تشیع کے خلاف سعودی ...

 
user comment