اردو
Wednesday 24th of April 2024
0
نفر 0

مہذب معاشروں میں میڈیا کی آزادی کو مسلمہ حیثیت حاصل ہے:علی احمر زیدی

مہذب معاشروں میں میڈیا کی آزادی کو مسلمہ حیثیت حاصل ہے:علی احمر زیدی

اسلام آباد( )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید علی احمر زیدی نے صحافت کے عالمی دن کے موقعہ پر میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ مہذب معاشروں میں میڈیا کی آزادی کو مسلمہ حیثیت حاصل ہے۔صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے ۔اظہار رائے کی آزادی کا آئینی حق ہر ایک کو حاصل ہے۔ مگر ہمارے صحافیوں کو مختلف طریقوں سے دبایا جا رہا ہے۔دنیا میں صحافتی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والی تنظیم’’رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز ‘‘ کی گزشتہ سال کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میڈیا کی آزادی کے اعتبار سے 180 میں سے 159 ویں نمبر تھاجو کہ تشویش ناک ہے ۔الیکٹرانک جرائم کے انسداد کے بل 2016 میں بھی اظہار رائے کی آزادی کو سلب کرنے کی کوشش کی گئی ۔پاکستان میں صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنے کے دوران دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والے میڈیا پرسنزکو اس موقعہ پر سلام پیش کرتے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ میڈیا ورکرز کو ذمہ داریوں کی بے خطر ادائیگی کے لیے سازگار اور محفوظ ماحول فراہم کرے۔انہوں نے کہا مختلف اداروں میں صحافی تنخواہوں کی طویل عدم ادائیگی اور ملازمتوں کے عدم تحفظ سمیت مختلف مشکلات کا شکار ہیں۔ان کے معاشی مشکلات کا ازالہ ہونا چاہیے ۔اس سلسلے میں حکومتی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے۔صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام صحافتی تنظیموں کو بھی مشترکہ جدوجہد کرنا ہو گی۔انہوں نے کہا ملک کی ترقی میں صحافتی شخصیات کے مثبت کردار کو نمایاں حیثیت حاصل ہے۔انہوں نے بول ٹی وی کے لائسنس کی منسوخی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت کے تقاضوں کے برعکس قرار دیا ۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی معاشرے کا شرمناک پہلو بے نقاب
نوازشریف کو ہرممکن علاج فراہم کیا جائے، وزیراعظم ...
مسجد الاقصی کو یہودیوں کے حوالے کرو/ مسجد الاقصی ...
کانوں پر جُوں تک نہيں رينگتي !
میر واعظ، سید علی گیلانی اور یاسین ملک نئی دہلی ...
پوری دنیا میں ظلم کا شکار شیعہ مسلمانوں کو عالمی ...
کشمیر کی تحریک آزادی میں سابق وزیر اعلیٰ فاروق ...
دہشت گردی کے واقعات استحکام پاکستان کے خلاف گہری ...
یمن پر تھونپی گئی چار سالہ تباہ کن جنگ میں سعودی ...
جنوبی افریقہ؛ ڈربن میں ایک رات قرآن کے ساتھ

 
user comment