اردو
Thursday 25th of April 2024
0
نفر 0

ہائر سکینڈری سکول بڈگام کے طلاب پر پولیس کے جبرو تشدد کی مذمت

سرینگر// انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مزاحمتی قائدین کی مسلسل خانہ نظربندی کو ریاستی انتظامیہ کی انتقام گیرانہ پالیسی سے تعبیر کرتے ہوئے واضح کیا کہ قائدین کی خانہ نظربندیوں یا گرفتاریوں سے کشمیر کی سلگتی صورتحال میں بہتری کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ آغا صاحب نے قائد تحریک سید علی شاہ گیلانی اور دیگر مزاحمتی قائدین کو مسلسل خانہ نظربند رکھنے اور دختران ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی کی مسلسل حراست پر شدیدبرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مذموم حربوں سے ریاستی انتظامیہ فورسز کے جبروتشدد کے خلاف عوامی غم و غصے کو دبانہیں سکتی۔ آغا صاحب نے ہائرسکنڈری سکول بڈگام کے طلبہ پر پولیس کی سفاکانہ یلغار اور بے رحمانہ لاٹھی چارچ کے خلاف شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے مذکورہ سکول کے طلبہ کااحتجاجی مظاہرہ برحق اور باجواز قرار دیا۔ معصوم طلاب پر دن بھر آنسو گیس کے گولوں کی بارش سے راہگیروں، مقامی آبادی بالخصوص متصل اسپتال میں زیر علاج مریضوں کو جس کوفت اور پریشانی کاسامنا کرنا پڑا وہ ریاستی انتظامیہ کی انسانیت نوازی کی واضح دلیل ہے۔ آغا صاحب نے افسوس ظاہر کیا کہ سرکاری فورسز کشمیری طلاب اور تعلیمی اداروں پر جارحانہ مہم جوئی کی پالیسی پر گامزن ہے، عملاً طلاب کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

نيويارك میں ابراہيمی اديان كے آرٹ شاہكاروں كی ...
طالبان کو چند ممالک کی پس پردہ حمایت حاصل/ ...
عراق کے صوبہ الانبار میں 34 وہابی داعش دہشت گرد ...
انگلستان کی مساجد میں جشن عید میلاد النبی (ص) کا ...
مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ضلعی کابینہ کا اعلان، ...
اسرائیل، سعودی عرب کو ایٹم بم فراہم کرے: صیہونی ...
حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرے. مولانا حسین ...
رواں سال کے اختتام تک ایران کے شہراصفہان کی سب سے ...
لورستان میں ۳۵۰ مساجد سے گرد و غبار صاف كيا جائے ...
قرآن كريم كی بے حرمتی امريكا كے خلاف ايك بہت بڑے ...

 
user comment