اردو
Thursday 25th of April 2024
0
نفر 0

رکن پارلیمان عراقی خاتون: سعودی وزیر دفاع ایک جاہل شخص ہے

کی رپورٹ کے مطابق، محترمہ العوادی نے آل سعود کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان کی ہرزہ سرائیوں کے جواب میں ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ سعودی عرب نے وزیر دفاع محمد بن سلمان کے موقف کے ذریعے اپنا بھونڈا فرقہ وارانہ چہرہ واضح کرکے دکھایا ہے کیونکہ اس نے خطے اور دنیا بھر میں شیعیان اہل بیت (ع) سے اپنی دشمنی کا اعلان کیا ہے اور شیعہ عقائد کی براہ راست توہین کی ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ بن سلمان کا موقف محض ایران کے ساتھ دشمنی ہی کا اظہار نہیں بلکہ شیعیان اہل بیت (ع) کے ساتھ دشمنی کا اعلان ہے ورنہ ایک ملک کا ایک سرکاری اہلکار کیونکر امام مہدی علیہ السلام کے بارے میں اس طرح اظہار خیال کرسکتا ہے؟
ان کا کہنا تھا: یہ سعودی رویہ آل سعود کی جهالت کی علامت ہے جنہیں معلوم نہیں ہے کہ دنیا اکیسویں صدی سے گذر رہی ہے اور امام مہدی(ع) کا مسئلہ ایک فرقہ وارانہ مسئلہ نہیں بلکہ ایک اسلامی مسئلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان ایک جاهل شخص ہے اور اگر یہ جاهل شخص اسلام کے مسائل سے مختصر سی آگہی بھی رکھتا تو اس کو یہ ضرور معلوم ہوتا کہ امام مہدی علیہ السلام کا مسئلہ ایک عمومی اسلامی اور شیعہ اور سنی مذاہب کے ہاں متفق علیہ مسئلہ ہے۔ اور اس مسئلے کی تفصیلات میں کچھ جزوی اختلافات ہیں۔
انھوں نے کہا: اس حساس مسئلے پر محمد بن سلمان کا معاندانہ موقف ان اور صہیونی ریاست اور آل سعود کے دیگر آقاؤں کی تشویش کا شاخسانہ ہے؛ جن کی دشمنی ایران کے ساتھ ساتھ عراق، لبنان، یمن، بحرین اور بعض دیگر ممالک میں اسلامی مزاحمت تحریک کے دلیر مجاہدین کے ساتھ ہے۔
ڈاکٹر فردوس العوادی نے خبردار کیا کہ اس طرح کے گستاخانہ خیالات کے جال میں پڑنے سے، عالم اسلام اور علاقے میں اسلامی مذاہب کے درمیان پرامن بقائے باہمی کی خدمت نہیں ہوسکے گی۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

طالبان کو چند ممالک کی پس پردہ حمایت حاصل/ ...
عراق کے صوبہ الانبار میں 34 وہابی داعش دہشت گرد ...
انگلستان کی مساجد میں جشن عید میلاد النبی (ص) کا ...
مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ضلعی کابینہ کا اعلان، ...
اسرائیل، سعودی عرب کو ایٹم بم فراہم کرے: صیہونی ...
حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرے. مولانا حسین ...
رواں سال کے اختتام تک ایران کے شہراصفہان کی سب سے ...
لورستان میں ۳۵۰ مساجد سے گرد و غبار صاف كيا جائے ...
قرآن كريم كی بے حرمتی امريكا كے خلاف ايك بہت بڑے ...
آیت اللہ سیستانی کی جانب سے عراق کے بے گھر سنی ...

 
user comment