اردو
Friday 29th of March 2024
0
نفر 0

شیخ عیسی قاسم کے خلاف آل سعود اور آل خلیفہ کی سازشوں پر النجباء اسلامی تحریک کا شدید انتباہ

شیخ عیسی قاسم کے خلاف آل سعود اور آل خلیفہ کی سازشوں پر النجباء اسلامی تحریک کا شدید انتباہ

ـ نے منامہ پوسٹ ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ النجباء اسلامی مزاحمت تحریک کے کمانڈر ابو مجاہد نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم پر آل خلیفہ کے مقدمے کو مجرمانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا ہے بحرین پر مسلط استبدادی حکومت کو اس کے خوفناک نتائج کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔
انھوں نے شیخ عیسی قاسم کے خلاف کسی بھی عدالتی فیصلے کے نتائج کو انتہائی خوفناک قرار دیتے ہوئے سعودی اور بحرینی حکومت کو خبردار کیا۔
ابو مجاہد کا کہنا تھا کہ آل خلیفہ کی قبائلی حکومت آیت اللہ قاسم پر مقدمہ چلانے پر بضد ہوکر ایسے شدید قسم کے رد عمل کے لئے راستہ ہموار کررہی ہے جسے برداشت کرنا آل حلیفہ جیسی فرسودہ اور بےبنیاد حکومت برداشت نہیں کرسکے گی۔
انھوں نے کہا کہ عراق کی تمام مجاہد جماعتیں بحرین کی مظلوم ملت اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے ساتھ کھڑی ہیں اور اس بات پر زور دیتی ہیں کہ ہرگز اس بات کی اجازت نہیں دیں گی کہ اس شیخ جلیل القدر کی توہین اور ہتک حرمت ہو جو کہ ملت بحرین سمیت علاقے کی ریاستوں میں بسنے والی قوموں کی استقامت کی علامت ہیں۔
ابو مجاہد کا کہنا تھا کہ شیخ عیسی قاسم کی ہتک حرمت کا مطلب یہ ہوگا کہ آل خلیفہ کے حکمرانوں نے تمام تر سرخ لکیروں اور تمام سرحدوں کو پامال کردیا ہے جس کا رد عمل بہت سخت اور نہایت مؤثر ہوگا اور جب تک کہ ال خلیفہ کی طرف سے اس طرح کے خطرناک اقدامات جاری رہیں گے ہمارا رد عمل بھی نہیں رکے گا۔
انھوں نے مزید کہا: بحرینی حکومت کو سمجھ لینا چاہئے کہ شیخ عیسی قاسم تنہا نہیں ہیں اور اور بحرینی قوم بھی ان کے دفاع میں تنہا نہيں ہے۔
ابو مجاہد نے کہا: النجباء اسلامی مزاحمت تحریک اگلے مرحلے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے اور بحرین کے ستمگر حکمراوں کو نہایت سنجیدگی کے ساتھ خبردار کرتی ہے کہ سیدھے رستے کی طرف پلٹ آئیں اور کسی قسم کی جسارت اور گستاخی سے باز رہیں اور کسی بھی قسم کی گستاخی کے خطرناک نتائج کا پیشگی جائزہ لیں، بصورت دیگر صورت میں انہیں ہماری طرف سے بغیر کسی پیشگی تنبیہ کے، مزاحمت کی تمام اشکال کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تحریک النجباء کے اس اعلی راہنما نے زور دے کر کہا: ہماری اصل جنگ آل سعود کے ساتھ ہے وہی سعودی حکومت جو بحرین کی استبدادی حکومت کو اکساتی ہے اور اپنے نائب ولیعہد کے زبانی اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف معاندانہ موقف کا اعلان کرکے پورے علاقے میں تناؤ کی کیفیت پیدا کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودیوں کو عراق، شام اور یمن میں ذلت آمیز جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں اور آج ان ممالک میں اپنے لئے ٹھکانے تلاش کررہے ہیں۔
اوبمجاہد نے آخر میں کہا: بحرین میں خیالی کامیابی کا حصول آل سعود اور آل خلیفہ کے لئے آسان نہیں ہے

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

بلجیئم میں قبول اسلام کا بڑھتا ہوا رجحان
شیخ زکزاکی کو ان کی اہلیہ سمیت جیل سے نامعلوم جگہ ...
داعش نے اسلام کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا: ...
انصار اللہ کی جانب سے بحران یمن کے حل کے لیے ...
مكہ مكرمہ میں قرائت قرآن كے مقابلے كا انعقاد
ظلم و جارحیت سے جھٹکارے کا واحد راستہ، پیغمبر ...
نجران علاقے کو بچانے کے لیے آل سعود کی بڑھتی ...
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان
سعودی حملہ کو شیعہ و سنی ٹکراو کا رنگ و روپ دینے ...
ایران کے شہریزد میں قرآنی علوم کی نمائش کا افتتاح

 
user comment