اردو
Friday 29th of March 2024
0
نفر 0

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ریلی کا انعقاد

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان ڈویزن حیدرآباد کی جانب سے 16 مئی یوم مردہ باد آمریکہ​​​ا و اسرائیل کی مناسبت سے اولڈ کئمپس تا پریس کلب زیر قیادت مرکزی صدر قمرعباس جتوئی کے ریلی نکالی گئی جس میں معصوم بچے خواتین اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان قمر عباس جتوئی نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی ظلم و بربریت ناقابل قبول ہے، استعماری قوت امریکافلسطین کی ہزارہ سال کی تاریخ کو ختم کرکے16 مئی 1940 میں اپنے ناجائز بچے اسرائیل کو جنم دیا، اور اب تک ان دہشتگرد استعماری غاصب ریاستوں نے انسانیت پر ظلم و ستم کا بازار گرم کیا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی عوام کا قتل عام کیا گیا ہے، اسرائیل کا وجود کوئی غیرتمند انسان تسلیم نہیں کرسکتا، آج جو کچھ اسلامی ریاستوں سمیت پوری دنیا میں دہشتگردی کا سرچشمہ امریکا و اسرائیل ہے۔

قمر عباس جتوئی نے مزید کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی کہا تھا کہ اسرائیل کا وجود عالم انسانیت کے لیئے خطرہ ہے، آج وہ بات واضح نظر آتی ہے، پاکستانی باشعور عوام فلسطین میں ہونے والے مظالم پر کبھی خاموش نہیں بیٹھ سکتی، اقوام متحدہ کو سنجیدہ اقدام کرنے چاہیئے، انسانیت کے قتل عام پر خاموشی جرم ہے، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اصغریہ علم و عمل تحریک خواتین پاکستان کی مرکزی صدر سلمہ علی نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس کا آل یہود کے قید میں ہونے امت مسلمہ کی غیرت کو للکار ہے، فلسطین میں جو مظالم ہو رہے ہیں اس سے پوری دنیا واقف ہے، خواتین کی عزت و ناموس پر حملہ کرنا ، مقدسات کی توہین کرنا اسرائیل کا شہوا بن گیا ہے، اقوام متحدہ استعماری وقوتوں کی ڈال بنی نظر آتی ہے ، اگر اقوام متحدہ بھی اس مسئلے پر خاموش رہے تب بھی ہم اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھانا جاری رکھیں گے، اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے۔

مولانا غلام عباس جوئیہ نے کہا کہ تمام مذاہب کا احترام واجب ہے اور ہم نے ہر دور میں اس پر عمل کیا ہے، ہم نے پاراچنار سے کراچی تک لاشیں اٹھائی ہیں مگر کبھی صبر کا دامن نہیں چھوڑا، کوئٹہ، چلاس، لاھور ، پیشاورسمیت پورا ملک شہیدوں کے خون سے پاک ہوچکا ہے، مگر ہم نے ہمیشہ استحکامت سے ان سازشیوں کا مقابلہ کیا ہے، آج بھی ہماری افواج پاکستان سے طالبان، داعیش، سپاھ یزید کی صورت میں وہ دہشتگرد لڑ رہے ہیں جو پاکستان کےدشمن رہے ہیں جنہوں نے پاکستان کے بننے کی مخالفت کی، آج بھی بیرونی ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں، اھم محب وطن عوام ہیں ہمیشہ اپنے اداروں کے ساتھ کھڑے رہینگے، اگر وقت آیا تو افواج پاکستان کے ان دہشتگردوں کا مقابلہ کرینگے، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان حیدرآباد ڈویزن کے جمال زیدی نے کہا کہ بیت المقدس کی حفاظت کرنا ہر مسلم پر واجب ہے مگر ایک مخصوص سوچ کے گروھ نے بیت مقدس کے لیئے کبھی آواز نہیں اٹھائی، اور اب وہ آل یہود سے تجارتی رابطے قائم کرنے جارہے ہیں، اس موقح پر اپنے وطن عزیز پاکستان کے شہدائے پاکستان اور افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں جو دہشتگردوں سے مسلسل حالت جنگ میں ہے،رہنماوں نے مطالبہ کیا کے فلسطین کو اس کی تاریخ حیثیت سے بحال کرکے اسرائیل کا نام صفہ حستی سے مٹایا جائے، ریلی میں شریک بچوں خواتین نے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے، ریلی کے اختتام پر امریکا و اسرائیل کے پرچم نظر اتش کیئے گئے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

تھائی لينڈ میں "اہل بيت(ع) كے پيروكارجوانوں" كے ...
پردے كے بارے میں "حجاب" نامی دستاويزی فلم متحدہ ...
دینی مدارس کو در پیش مشکلات اور اُن کا حل
بلجیئم میں قبول اسلام کا بڑھتا ہوا رجحان
شیخ زکزاکی کو ان کی اہلیہ سمیت جیل سے نامعلوم جگہ ...
داعش نے اسلام کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا: ...
انصار اللہ کی جانب سے بحران یمن کے حل کے لیے ...
مكہ مكرمہ میں قرائت قرآن كے مقابلے كا انعقاد
ظلم و جارحیت سے جھٹکارے کا واحد راستہ، پیغمبر ...
نجران علاقے کو بچانے کے لیے آل سعود کی بڑھتی ...

 
user comment