اردو
Tuesday 23rd of April 2024
0
نفر 0

سعودی اتحاد اسلام کی سربلندی کیلئے نہیں بلکہ امریکی خوشنودی کیلئے

کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کےمرکزی سیکرٹری جنرل راجا ناصر عباس جعفری نے کراچی میں نظریہ پاکستان و امام مہدیؑ سمینار اورپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی اتحاد امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کے تحفظ کیلئے وجود میں آیا، اس اتحاد میں جنرل (ر) راحیل شریف کی شمولیت نوازشریف اورعرب بادشاہوں کے اصرار کا نتیجہ ہے، عسکری قوتوں کو فیصلے کرتے وقت وہ راستہ اختیار کرنا چاہیے جس سے ان کی عظمت میں مزید اضافہ ہو۔

اس موقع پرعلامہ شیخ حسن صلاح الدین نے کہا کہ پاکستانی عوام کو مشرق وسطی کی جنگ میں دھکیلا جا رہا ہے، عالمی قوتیں مسلک کے نام پر امت مسلمہ کو دست و گریبان دیکھنے کی متمنی ہیں، اسلام دشمنوں کو صرف وحدت و اخوت کے ہتھیار ہی سے شکست دی جا سکتی ہے، امام مہدیؑ کی شخصیت پرعالم اسلام کا کامل ایمان ہے۔

سابق سینیٹراور جعفریہ الائنس کے صدرعلامہ عباس کمیلی نے اس موقع پر کہا کہ سعودی اتحاد فرقہ وارنہ اتحاد ہے، جب تک امت مسلمہ کے تمام ممالک اس میں شریک نہیں ہوتے، تب تک اس اتحاد کو اسلامی اتحاد نہیں کہا جا سکتا، اسلامی مفادات کے تحفظ اور دہشتگردی کے خلاف قائم اس اتحاد میں بیت المقدس اور مظلوم فلسطینوں کے حق میں آواز کیوں بلند نہیں کی جا رہی۔ علامہ عباس کمیلی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شیعہ سنی اتحاد مثالی ہے، انہیں کبھی جدا جدا نہیں کیا جا سکتا۔

شیعہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ سعودی اتحاد اسلام کی سربلندی کیلئے نہیں بلکہ امریکی خوشنودی کیلئے ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سات عظیم الشان مساجد مسلم دنیا کے منفرد عجائبات ...
انيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش میں قرآن كريم ...
پوری طاقت سے مکتب اہل بیت (ع) کا تحفظ کرنا چاہئے
قدس شہر میں تاریخی ناموں کی تبدیلی؛ صہیونیوں کی ...
خصوصی رپورٹ: اہم شیعہ شخصیات، کالعدم دہشت گرد ...
افغانستان میں طالبان کا حملہ، گیارہ پولیس اہلکار ...
نریندر مودی نے گجراتی مسلمانوں کے قتل عام کا حکم ...
اسلام مخالف ريلی میں وايلڈرز كی شركت
اسلام کو خطرہ قرار دے کر ویٹی کن بھی اسلام اور ...
فرانس ؛ پوليس نے مسجد كی بے حرمتی كے الزام میں چند ...

 
user comment