اردو
Thursday 25th of April 2024
0
نفر 0

علامہ علی غضنفر کراروی کو پرنم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

پاکستان کے معروف عالم دین، تحریک منہاج القران علماءکونسل کے مرکزی رہنما اور عالمی ختم نبوت کے نائب امیرعلامہ علی غضنفر کراروی ہزاروں اشک بار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کر دیے گئے۔ نماز جنازہ علامہ محمد شفاءنجفی کی اقتدا میں جامع مسجدالصادق، اسلام آباد میں بعد از نماز جمعہ ادا کی گئی ۔علامہ محمد شفاءنجفی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علامہ کراروی، اتحاد امت کے داعی اور جرات مند خطیب تھے۔ بعد از نماز جنازہ مرحوم کوایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
واضح رہے کہ مرحوم 61 مئی بروز منگل وفات پا گئے تھے۔ مرحوم کی اتحاد امت اور بین المسالک ہم آہنگی کے لئے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن بھی رہے۔ ان کی عمر تقریبا 100 برس تھی۔
 نماز جنازہ میں ممتاز دانشور آغا مرتضی پویا، ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر، شیعہ پولیٹیکل پارٹی کے صدر پیر نوبہار شاہ، جامعہ کوثر کے محقق اور استاد علامہ آفتاب جوادی، عوامی تحریک کے رہنما میر واعظ ترین اور دیگر سیاسی، مذہبی اور سماجی رہنماوں کے علاوہ عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ جنازہ کے شرکاء نے مرحوم کی علمی اور مذہبی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے فروغ امن کے پیغام کی ترویج و اشاعت کے لیے تادم مرگ جدوجہد کی۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

شہدائے مدافع حرم کے ’’بے سر کمانڈروں‘‘ کی یاد ...
بنگلہ ديش؛ اسلام كی توہين كرنے والے مصنف كی ...
صہیونی ریاست کی آخری سانسیں
نيويارك میں ابراہيمی اديان كے آرٹ شاہكاروں كی ...
طالبان کو چند ممالک کی پس پردہ حمایت حاصل/ ...
عراق کے صوبہ الانبار میں 34 وہابی داعش دہشت گرد ...
انگلستان کی مساجد میں جشن عید میلاد النبی (ص) کا ...
مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ضلعی کابینہ کا اعلان، ...
اسرائیل، سعودی عرب کو ایٹم بم فراہم کرے: صیہونی ...
حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرے. مولانا حسین ...

 
user comment