اردو
Friday 29th of March 2024
0
نفر 0

کابل کے سفارتی علاقے میں بم دھماکے سے 80 افراد جاں بحق، 350 سے زائد زخمی

کابل کے سفارتی علاقے میں بم دھماکے سے 80 افراد جاں بحق، 350 سے زائد زخمی

    طالبان نے اس دھماکے میں ملوث ہونے سے انکار کرتے ہوئے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔

Seek% buffered00:00Current time00:36Volume

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں غیرملکی سفارتخانے اور ایرانی نیوز ایجنسی کی عمارت کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں اسّی افراد جاں بحق جبکہ ساڑھے تین سو سے زائد دیگر زخمی ہو گئے۔زور دار دھماکے کے باعث غیر ملکی سفارتخانے کی تمام کھڑکیاں ٹوٹ گئیں جبکہ عمارت کو بھی خاصا نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ آس پاس کی عمارتوں کے بھی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ جرمن سفارتخانے کے دروازے پر ہوا ہے ۔ دھماکے سے فرانسیسی سفارتخانے کو بھی کافی نقصان پہنچنے کی خبر ہے ۔دھماکے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی نیوز ایجنسی کی عمارت کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ جبکہ ہندوستانی سفارت خانے کی بھی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔
ہندوستانی ذرائع نے وزیر خارجہ سشما سوراج کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہندوستانی سفارتخانے کے عملے کے تمام افراد محفوظ ہیں ۔زخمیوں میں بہت سے افراد کی حالت نازک بتائی گئ ہے جس کے پیش نظر ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔افغان وزارت داخلہ کے مطابق یہ دھماکہ کار میں نصب بارودی مواد سے کیا گیا جو رواں سال کا سب سے شدید نوعیت کا دھماکہ قرار دیا جا رہا ہے
۔دھماکے کے بعد سفارتخانے کے قریب ہر طرف تباہی کے مناظر نظر آنے لگے اور لاشیں بکھری دیکھی گئیں۔تاہم دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور ریسکیو اور امدادی ٹیمیں سفارتخانے کے باہر پہنچ گئیں۔دھماکے کے بعد کابل کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور عملے کو ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا۔واضح رہے کہ ماہ رمضان المبارک کے آغاز کے بعد افغانستان میں ہونے والا یہ دوسرا بڑا دھماکہ ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

بلجیئم میں قبول اسلام کا بڑھتا ہوا رجحان
شیخ زکزاکی کو ان کی اہلیہ سمیت جیل سے نامعلوم جگہ ...
داعش نے اسلام کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا: ...
انصار اللہ کی جانب سے بحران یمن کے حل کے لیے ...
مكہ مكرمہ میں قرائت قرآن كے مقابلے كا انعقاد
ظلم و جارحیت سے جھٹکارے کا واحد راستہ، پیغمبر ...
نجران علاقے کو بچانے کے لیے آل سعود کی بڑھتی ...
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان
سعودی حملہ کو شیعہ و سنی ٹکراو کا رنگ و روپ دینے ...
ایران کے شہریزد میں قرآنی علوم کی نمائش کا افتتاح

 
user comment