اردو
Thursday 28th of March 2024
0
نفر 0

آئی ایس او پاکستان کی اجلاس مجلس عاملہ

اجلاس عاملہ کی آخری نشست میں اختتامی گفتگو کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سرفراز حسین نقوی نے کہا کہ نوجوان ہی قوم و ملت کی امید ہیں، جو ایک نئے جذبہ و تجدید کیساتھ امسال ملت کی مضبوطی کیلئے معرفت و بصیرت کیساتھ اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا رواں سال کا آخری اجلاس اسکردو میں اختتام پذیر ہوگیا۔ اجلاس میں سال کے تنظیمی حوالے سے اہم فیصلہ جات کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق عاملہ اجلاس میں ملک بھر سے 22 ڈویژن نے شرکت کی اور اکثریت رائے سہ ماہی پروگرام اور پالیسیز کو منظور کیا گیا۔ اجلاس عاملہ میں بلتستان کے معروف عالم دین حجت الاسلام شیخ محمد حسن جعفری، ذیلی رکن نظارت آئی ایس او پاکستان علامہ آغا علی رضوی کے علاوہ سینیئرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شیخ محمد حسن جعفری، آغا علی رضوی اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملی بیداری میں آئی ایس او کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ آئی ایس او پاکستان نے پورے ملک میں خط امام کو زندہ رکھنے اور پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آئی ایس او کی مضبوطی ہی ملت اور پاکستان کی مضبوطی کی ضامن ہے۔ اجلاس عاملہ کی آخری نشست میں اختتامی گفتگو کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سرفراز حسین نقوی نے کہا کہ نوجوان ہی قوم و ملت کی امید ہیں، جو ایک نئے جذبے و تجدید عہد کیساتھ امسال ملت کی مضبوطی کیلئے معرفت و بصیرت کیساتھ اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حقوق بشر علوي سے حقوق بشر غربي تک
انوکھا احتجاج
غرب اردن میں فلسطینیوں کے حملے میں 6 صہیونی فوجی ...
پاکستان میں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا ...
آئی ایس او پاکستان کی اجلاس مجلس عاملہ
پاکستان؛ کرم ایجنسی میں امام علی(ع) کے یوم شہادت ...
مغربی ممالک افغانستان میں طالبان اور داعش کی مدد ...
داعش سے مقابلہ کر کے ایران بشریت کی سب سے بڑی خدمت ...
حدیث نجوم پر عقلی اور نقلی نقد
علامہ سید ہاشم موسوی: شہید علامہ عارف حسین ...

 
user comment