اردو
Tuesday 25th of July 2017
code: 83889
قطری سفیر کا انکشاف: گیارہ ستمبر کے حملوں میں سعودی شہری اور سعودی سفارتخانہ ملوث تھا

کی رپورٹ کے مطابق قطر نے سعودی عرب اور اس کے اتحادی عرب ممالک کی جانب سے دوحہ پر دہشتگردوں کی حمایت کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے امریکہ میں گیارہ ستمبر دوہزار ایک میں ہونے والے حادثے میں سعودی سفارتخانے کے کردار سے پردہ اٹھایا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکہ میں قطر کے سفیر نے سینیٹر جان کورنین سے ملاقات کے بعد فارن پالیسی کے رپورٹر کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ گیارہ ستمبر کے واقعے میں سعودی شہری اور سعودی سفارتخانے کا براہ راست کردار رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب دوسرے ممالک میں انتہاپسندی کی سرپرستی کر رہا ہے اور قطر کو دہشتگرد کہہ کر اپنی دہشتگردی چھپانا چاہتا ہے- انھوں نے کہا کہ ریاض، دوحہ پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگا کر امریکہ میں رائے عامہ کو تبدیل کر کے جاسٹا قانون کا رنگ ہلکا کرنا چاہتا ہے۔

قطر کے سفیر کے مطابق جب امریکہ میں سعودی سفارتخانہ جاسٹا میں سعودی عرب کے بجائے ایران پر الزام لگانے کی کوشش میں ناکام ہوگیا تو پھر اس نے قطر کو قربانی کا بکرا بنانے کا فیصلہ کیا تاکہ سارے الزام اس پر لگا دے۔انہوں نے کہا کہ میں تمام رپورٹروں سے کہتا ہوں کہ وہ سی آئی اے سے مطالبہ کریں کہ پانچ سال میں وہ سعودی افراد جو سیاسی پاسپورٹ پر امریکہ میں داخل ہوئے ہیں اور جن کا دہشتگرد ہونا سی آئی اے کو معلوم ہو چکا ہے ان کے نام میڈیا کے سامنے لائے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی ریال کی بل پر ایسے افراد اور سفارتکاروں کے نام فاش نہیں ہورہے ہیں جو امریکہ میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہیں۔

user comment
 

latest article

  رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگی میں آٹھویں امام (ع) کی ضریح ...
  اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کا بلقان اور مغربی ...
  سعودی عرب میں طوائف الملوکی ہوگی / داعش سعودی عرب کی سڑکوں پر ...
  آل سعود حکومت کی نابودی کے اسباب، صیہونی تھنک ٹینک کا بیان
  جوہری معاہدے کے بعد ایران نے اپنا سکہ منوا لیا
  مجلس وحدت مسلمین کی ضلعی شوری کے اجلاس میں اہم فیصلے
  مصر کے صوبہ الجیزہ میں 5 مصری فوجی ہلاک
  نوازشریف " را " کے ایجنٹ / نواز شریف نے پاکستان کو تنہا ...
  سی آئی اے ایجنٹ کا سنسنی خیز اعتراف: عالمی تجارتی مرکز کو ہم ...
  آل سعود کے گماشتوں کے ہاتھوں قطیف میں تین شیعہ مسلمان شہید