اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کا بلقان اور مغربی یورپ میں زیر تعمیر سب سے بڑے شیعہ مرکز کا دورہ

انہوں نے استنبول میں زیر تعمیر اس ثقافتی اور تعلیمی مرکز کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ اس وقت عالم اسلام کو اسلام کی صحیح اور خالص تعلیمات کی ضرورت ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری جو حالیہ دنوں ترکی کے دورے پر ہیں انہوں نے استنبول میں منعقدہ دو بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت کے علاوہ زیر تعمیر ایک ایسے پروجیکٹ کا نزدیک سے جائزہ لیا جو ترکی کا سب سے بڑا شیعہ پروجیکٹ اور مرکز ہے۔
انہوں نے استنبول میں زیر تعمیر اس ثقافتی اور تعلیمی مرکز کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ اس وقت عالم اسلام کو اسلام کی صحیح اور خالص تعلیمات کی ضرورت ہے۔
علامہ اختری نے مزید کہا: یہ مرکز استنبول کے شیعوں اور اہل بیت (ع) کے پیروکاروں کے لیے باعث افتخار ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ جلد از جلد پایہ تکمیل کو پہنچے۔
 واضح رہے کہ بلقان اور مغربی یورپ میں واقع شیعوں کا سب سے بڑا زیر تعمیر یہ مرکز ۵۵ ہزار مربع میٹر کے رقبے پر واقع ہے جو ایک جامع مسجد، قرآنی اور دینی تعلیم کے لیے مدرسہ، اخبار اور ٹی وی چینلز کے دفاتر پر مشتمل ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا حملہ، فلسطینیوں کا ...
وہابی دعوت؛ حضرت زینب (س) کا حرم منہدم کیا جائے
صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت

 
user comment