اردو
Tuesday 23rd of April 2024
0
نفر 0

امریکی لڑاکا طیاروں کے فضائی حملوں میں الحشد الشعبی کے 40 جوان شہید

امریکی جنگی طیاروں کے ذریعے عراق و شام کے سرحدی علاقوں پر کئے گئے فضائی حملوں میں الحشد الشعبی کے چالیس جوان شہید ہو گئے ہیں۔
عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے اپنا ایک بیان جاری کر کے خبر دی ہے کہ سید الشہداء بٹالین پر امریکی لڑاکا طیاروں نے بمباری کر کے چالیس جوانوں کو شہید کر دیا ہے۔
عراق کی الحشد الشعبی فورس نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ کی اس جارحیت کا اسے بھر پور جواب جلد مل جائے گا کہا: ہم حکومت عراق سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سید الشہداء بٹالین پر کئے گئے امریکی حملے کے بارے میں تحقیقات کرائے۔
سید الشہدا بٹالین کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے پیر کے روز علی الصبح شامی سرحد پر تعیینات الحشد الشعبی کے ٹھکانوں پر وحشیانہ حملہ کرکے متعدد جوانوں کو شہید یا زخمی کردیا۔
امریکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ جنگی طیاروں نے داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے تاہم الحشد الشعبی سے وابستہ سید الشہدا بٹالین کے  کمانڈر کا کہنا ہے امریکہ جان بوجھ کر الحشد الشعبی کو نشانہ بنا رہا ہے۔
امریکہ نے الحشد الشعبی کے ٹھکانوں پر سمارٹ بموں کا استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں کافی جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔
سید الشہدا بٹالین کے کمانڈر نے امریکی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحشد الشعبی کے جوان امریکی جارحیت کا بھر پور جواب دیں گے۔
سید شہدا بٹالین کے کمانڈر نے مزید کہا ہم شام سے ملحقہ سرحدوں سے تمام داعشی دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی امریکی جنگی طیاروں نے مختلف مقامات خاص کر موصل میں عراقی فورسز پر حملے کئے ہیں۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

یونان میں "عفاف و اخلاق کانفرنس" کا انعقاد
سات عظیم الشان مساجد مسلم دنیا کے منفرد عجائبات ...
انيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش میں قرآن كريم ...
پوری طاقت سے مکتب اہل بیت (ع) کا تحفظ کرنا چاہئے
قدس شہر میں تاریخی ناموں کی تبدیلی؛ صہیونیوں کی ...
خصوصی رپورٹ: اہم شیعہ شخصیات، کالعدم دہشت گرد ...
افغانستان میں طالبان کا حملہ، گیارہ پولیس اہلکار ...
نریندر مودی نے گجراتی مسلمانوں کے قتل عام کا حکم ...
اسلام مخالف ريلی میں وايلڈرز كی شركت
اسلام کو خطرہ قرار دے کر ویٹی کن بھی اسلام اور ...

 
user comment