اردو
Saturday 20th of April 2024
0
نفر 0

آل خلیفہ حکومت کے کارندوں کے ذریعے سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

 کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے ادارہ جمہوریت اور حقوق بی آئی آر ڈی کے سربراہ نے کہا ہے کہ بحرینی حکومت کے کارندوں نے خاتون سیاسی کارکن زینب مرہون کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

مذکورہ ادارے کے سربراہ نے کہا کہ آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے سیاسی کارکن زینب مرہون سے اڑتالیس گھنٹے تک باز پرس کرنے کے بعد انہیں عیسی نامی جیل منتقل کردیا ہے۔
آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے گذشتہ دو روز کے دوران وسیع کارروائیاں انجام دیتے ہوئےالغریبہ کے علاقے میں بحرینی شہریوں کے گھروں پرحملہ کیا اور کم سے کم آٹھ سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے کرزکان ، دارالکیب ، دمستان، اور المالکیہ شہروں پر بھی یلغار کرکے بحرین کے معروف انقلابی رہنما فاضل عباس کےگھر کے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے انقلاب بحرین کی تحریک کے دوران فاضل عباس کو شہید کردیا ہے۔
گرفتارکی گئی خاتون سیاسی کارکن زینب مرہون کا تعلق بھی فاضل عباس کے خاندان سے ہے۔
اطلاعات ہیں کہ سیکورٹی اہلکاروں نے شہید فاضل عباس کی اہلیہ کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے عوام کی پرامن تحریک جاری ہے جس کے دوران آل خلیفہ اور آل سعود کے سیکورٹی اور فوجی اہلکاروں نے سیکڑوں بحرینی شہریوں کوشہید اور زخمی کیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں بند کردیا ہے۔
بحرینی عوام اپنے ملک میں جمہوریت اور سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

" ڈھاكہ ۲۰۱۲ میں جہان اسلام كا ثقافتی دار الحكومت ...
روسی صدر مصر کا دورہ کریں گے
مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا حملہ، فلسطینیوں کا ...
وہابی دعوت؛ حضرت زینب (س) کا حرم منہدم کیا جائے
صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح

 
user comment