اردو
Thursday 25th of April 2024
0
نفر 0

تفتان سرحد پر زائرین کو سکیورٹی کے نام پر پریشان کئے جانے کے خلاف شیعہ علماء کونسل پاکستان کا رد عمل

کراچی؛ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز کا صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں لیکن مسلسل بلوچستان حکومت زائرین امام حسین(ع) کو سیکیورٹی کے نام پر پریشان کررہی ہے اور یہ عمل گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے زائرین کی اس طرح تذلیل کسی بھی صورت ناقابل برداشت ہے حکومت بلوچستان کایہ اقدام تعصب پر مبنی نظر آتا ہے جس سے زائرین میں مایوسی پائی جاتی ہے اس وقت تین ہزار سے زائد زائرین تافتان بارڈر پر بے یارو مدد گار سڑکوں پربیٹھے ہیں جن کی سیکیورٹی کے لئے صوبائی حکومت نے کوئی بھی سنجیدہ اقدام نہیں کیا ہے ماضی میں بھی دہشت گردوں کی جانب سے اسی مقام پر دہشت گردی کے کئی دلخراش سانحات رونماء ہوچکے ہیں جس میں کئی سو افراد شہید اور زخمی بھی ہوئے لیکن حکومت ماضی سے بھی سبق نہیں سیکھ رہی اگر زائرین کی جان ومال کو کسی بھی قسم کا نقصان ہوا تو اس کی ذمہ داری وفاقی اور صوبائی حکومت پر عائد ہوگی قانون و انصاف کی بالادستی کے بغیر ملک میں امن وامان کا حقیقی قیام ممکن نہیں ہم آرمی چیف اور اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کوئٹہ میں زائرین کے مسائل کے حل کے لئے مستقل بنیادوں پر سیکیورٹی کے اقدام کریں۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

آیت اللہ واعظ طبسی کی نماز جنازہ رہبر انقلاب کی ...
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یمنی اہل تشیع کے خلاف سعودی ...
مراكش ؛ ماہ رمضان كے موقع پر ۲۴ جديد مساجد كا ...
لبنان كی اسلامی جمعيتوں نے غزہ كے محاصرہ كو توڑنے ...
شامی فوج نے صوبہ حمص کے دو شہروں کو آزاد کروا لیا
قاہرہ میں اطالوی قونصل خانے کے باہر بم دھماکے بعد ...
خود مختار قیدی، بے اختیار آزاد اور ہم
علامہ مفتی جعفر حسین رحمتہ اللہ علیہ کی 34 ویں ...
صہیونیت کے تئیں امریکہ اور مغرب کی حمایت کے ...
15 شعبان کے تاریخی جلسے میں علامہ جواد نقوی کی ...

 
user comment