حیدرآباد سے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر محسن علی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان ایک یونیورسٹی کی مانند ہے، جس میں شامل تمام نوجوانوں کی تربیت اور کردارسازی ہماری اولین ذمہ داری ہے، گذشتہ نصف صدی سے سرزمین سندھ پہ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان نے اپنے کردار کو بخوبی نبھایا ہے، آج بھی اسی مقصد پہ عمل پیرا ہے۔
انہوں نے تنظیم کی موجودہ سرگرمیوں پہ بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم کی جانب سے ماہ آگست میں تربیت کے عمل کو مضبوط بنانے کا فیصلا کیا گیا ہے جس میں تنظیم کے مختلف یونٹس میں تربیتی نشستیں اور ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے، الحمداللہ یونٹس میں بہت مفید نشستیں ہوئی ہیں جس سے نوجوانوں کی فکری، علمی تربیت بہتر ہورہی ہے، انہوں بتایا کہ مختلف شہروں میں ورکشاپس کے اچھے نتائیج مل رہے ہیں جس سے نوجوانوں میں احساس ذمہ داری، فقہی احکامات، کربلا محور انسانیت کے موضوعات پر اچھی معلومات مل رہی ہے۔