اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

رہبر انقلاب اسلامی: شہید محسن حججی "اللہ کی نشانی" کے طور پر ہمیشہ زندہ رہیں گے

رہبر انقلاب اسلامی: شہید محسن حججی "اللہ کی نشانی" کے طور پر ہمیشہ زندہ رہیں گے

کی رپورٹ کے مطابق پیر کی صبح صوبہ یزد اور ہمدان کے تعلیمی اور ثقافتی امور کے عہدیداروں کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نوجوان نسل میں انقلابی اور جہادی جذبے کی تقویت پر زور دیا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ تعلیمی امور کے عہدیداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ متعلقہ شعبوں میں انقلابی جذبے اور تحرک کو قوی بنائیں اور اس کی حمایت کریں۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے موجودہ دنیا میں نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی غرض سے وجود میں آنے والے ماحول اور وسائل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اس طرح کے نقصان دہ پروپیگنڈے اور گمراہ کن آوازوں کے مقابلے میں، نوجوانوں کی ہدایت و رہنمائی اور ذہنی تربیت کے لیے بھی عظیم گنجائش اور وسائل موجود ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے شہید محسن حججی کو اسلامی اور انقلابی تربیت کا عملی نمونہ قرار دیا۔
آپ نے فرمایا کہ ایک ایسی دنیا میں جہاں ذہنوں کو منحرف کرنے والے لاتعداد صمعی و بصری دریچے کھلے ہوئے ہیں، شہید محسن حججی اسطرح سے ابھر کر آئے کہ ہم سب کے سامنے ایک حجت اور دلیل بن گئے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ انقلاب کی اس عظیم اور طاقتور تحریک کو جو، خوش قسمتی سے ہمارے جوانوں میں موجود ہے، مزید طاقتور بنائیں، اور ایسے کام نہ کریں کہ یونیورسٹیوں، تعلیمی اداروں اور دینی تبلیغ کے عمل میں انقلابی اور اسلامی جذبے کی مخالف تحریک کو طاقتور ہونے کا موقع ملے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت
فرانس ؛ تول شہر میں مسجد كی بے حرمتی كرنے والوں كو ...
آمریکہ میں اسماء حسنیٰ الہی کی نمائش کا انعقاد

 
user comment