اردو
Thursday 18th of April 2024
0
نفر 0

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے کابل کی مسجد امام زمانہ (ع) پر ہوئے دھشتگردانہ حملے کی مذمت کی

افغانستان کے دار الحکومت کابل کے شمال میں واقع مسجد امام زمانہ (عج) پر دو روز قبل ہوئے دھشتگردانہ حملے کی مذمت میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت کو فی الفور اس حملے کے عاملین کو ان کے کیفر کردار تک پہنچایا چاہیے۔
بیان میں آیا ہے کہ ایک بار پھر عالمی استکبار اور بین الاقوامی صہیونیت کے مزدوروں نے افغانستان کے مظلوم شیعہ مسلمانوں کو دھشتگردی کا نشانہ بنا کر ان کے خون کو زمین پر بہا دیا ہے۔
اس واقعہ نے نہ صرف اس ملک کے مسلمانوں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں اور حریت پسند انسانوں کے دلوں کو مجروح کیا ہے۔
بے گناہ افراد کا قتل عام بین الاقوامی حقوق کی نظر میں ایک جارحیت شمار کیا جاتا ہے جس کے عاملین کو بین الاقوامی عدلیہ کے ذریعے سزا ملنا چاہیے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اس جارحیت اور دھشتگردانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور افغان حکومت اور مربوطہ عہدیداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ فی الفور اس بھیانک جرم کے مجرمین کو ان کے کیفرکردار تک پہنچانے کی کوشش کریں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس طرح کے بزدلانہ اقدامات اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کے ارادوں کو کمزور نہیں بنا سکتے اور انہیں صلح پسند زندگی گزارنے سے روک نہیں سکتے۔
ہم واقعہ میں شہید ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کے لیے صحت یابی جبکہ لواحقین کے لیے صبر جزیل کی دعا کرتے ہیں۔ 

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت
فرانس ؛ تول شہر میں مسجد كی بے حرمتی كرنے والوں كو ...
آمریکہ میں اسماء حسنیٰ الہی کی نمائش کا انعقاد
امریکہ میں ایک مسجد کی تعمیر پر پابندی

 
user comment